ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

آبی زمینوں کے شراکتی تحفظ اور دانشمندانہ استعمال کے لیے معاشرے کی ملکیت کے نقطہ نظر کو فعال کرنے کے لیے مشن ‘سہ بھاگیتا’


ملک بھر میں 42 رام سر سائٹس سمیت 165 آبی زمینوں کے تحفظ کے لیے مرکزی امداد دی گئی

Posted On: 16 MAR 2023 6:19PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آبی زمینوں   (تحفظ اور انتظام) رولز  2017  برائے نوٹیفکیشن، تحفظ اور آبی  زمینوں کے انتظام کے ذریعے آبی زمینوں سے متعلق اتھارٹیز تشکیل دی ہیں۔

وزارت فی الحال مرکزی حکومت اور متعلقہ ریاستی حکومتوں  / مر  کز کے زیر انتظام علاقوں  کے درمیان لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر ملک میں شناخت شدہ آبی زمینوں (جھیلوں سمیت) کے تحفظ اور انتظام کے لیے ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم یعنی آبی ایکو نظام  کے تحفظ  کا قومی منصوبہ  (این پی سی اے) کو نافذ کر رہی ہے۔  اس اسکیم میں مختلف سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ،جیسے گندے پانی کو روکنا، ڈائیورشن اور ٹریٹمنٹ، ساحل کی حفاظت، جھیل کے سامنے کی ترقی، جگہ جگہ صفائی یعنی ڈیسلیٹنگ اور ڈی ویڈنگ، طوفان کے پانی کا انتظام، بائیو میڈیشن، کیچمنٹ ایریا ٹریٹمنٹ، جھیل کی خوبصورتی، سروے اور حد بندی، بائیو فینسنگ، فشریز ڈولپمنٹ،  ویڈ کنٹرول، بائیو حیاتیاتی  تنوع تحفظ ، تعلیم اور بیداری پیدا کرنا، کمیونٹی کی شرکت وغیرہ۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر مشن ‘سہ بھا گیتا ’ کا آغاز کیا ہے، جو کہ سب سے آگے رہنے والی کمیونٹیز کے ساتھ معاشرے کی ملکیت کے نقطہ نظر کو فعال کرنے کے لیے آبی زمینوں کے شراکتی تحفظ اور دانشمندانہ استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وزارت نے اس مشن کے حصے کے طور پر 4 فروری  2023  کو، گوا میں عالمی یوم آبی زمین  2023 کے موقع پر 'آبی زمین  بچاؤ مہم' بھی شروع کی ہے۔

مزید برآں، وزارت نے "ویٹ لینڈز آف انڈیا پورٹل" (indianwetlands.in) شروع کیا ہے، جو ایک عوامی طور پر دستیاب معلومات اور علم کا پلیٹ فارم ہے، تاکہ علم کے اشتراک، معلومات کی ترسیل ، میزبانی کی صلاحیت میں اضافے کے مواد کو سہولت فراہم کی جا سکے، اور ایک واحد نکاتی رسائی ڈیٹا ریپوزٹری مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) لاگ ان کی خصوصیات ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے لیے وقتاً فوقتاً معلومات کو اپ لوڈ کرنے کے لیے فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ  این پی سی اے  اسکیم کے تحت، ایم  او ای ایف  اینڈ سی سی  نے پورے ملک میں 165  آبی  زمینوں کے تحفظ کے لیے مرکزی امداد کو منظوری دی ہے، جس میں ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مربوط انتظامی منصو بوں کی شکل میں موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر رہنما خطوط کے ساتھ مطابقت میں  42 رام سر سائٹس شامل ہیں۔ مندرجہ بالا  165 آبی زمینوں میں سے گجرات کی 6  آبی  زمینیں اس فہرست میں شامل ہیں۔ این پی سی اے اسکیم کے تحت  آبی  زمینوں  کے  تحفظ  کے لئے  حکومت  گجرات کو  گزشتہ دو سالوں کے دوران جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات حسب ذیل ہیں؛

( روپے لاکھ میں)

نمبر شمار

اسکیم

2021-22

2022-23

1

آبی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے قومی منصوبہ  (این پی سی اے )

300.0

-

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-2872



(Release ID: 1907957) Visitor Counter : 93


Read this release in: English