ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگلات کی آگ پر قومی ایکشن پلان، تمام اسٹیک ہولڈرز کو آگ کے خطرات کے خلاف جنگلات کے خطرے کو کم کرنے کا اختیار دیتا ہے

Posted On: 16 MAR 2023 6:15PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ فارسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) نے پچھلے 17 سالوں  (2004 سے 2021) کے دریافت شدہ  جنگلات میں لگنے والی آگ کے مقامی تجزیہ پر مبنی ایک مطالعہ کیا ہے اور ملک میں آگ کے  خطرات سے دوچار  جنگلاتی علاقوں کی نشاندہی کی ہے۔ مطالعہ کی بنیاد پر، جنگلات کے رقبے کو مختلف آتشزدگی کے خطرات سے دوچار  طبقات کے تحت مندرجہ ذیل نقشہ بنایا گیا ہے:

 

نمبر شمار

زمرہ

احاطہ شدہ جنگلات (مربع کلو میٹر میں)

کل احاطہ شدہ جنگلات کی فیصد

1

انتہائی  آگ کے خطرات سے دو چار

20 074.47

2.81

2

بہت زیادہ  آ گ کے خطرات سے دو چار

56 049.35

7.85

3

زیادہ آگ کے خطرات سے دو چار

82 900.1 7

11.61

4

متوسط طور  پر آگ کے خطرات سے  دو چار

94,126.68

13.19

5

کم آگ کے خطرات سے دو چار

4 60 638.36

64.54

 

میزان

7,13, 789.03

100.00

 

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے جنگلات میں لگنے والی آگ کو کم سے کم کرنے کے لیے  جنگلات کی  آگ سے  متعلق  قومی ایکشن پلان تیار کیا ہے۔  اس منصوبے میں جنگل کے کنارے والی  آباد برادریوں کو مطلع کرنا ، فعال اور بااختیار بنا کر کارروائیاں کرنا اور انہیں محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دینا شامل ہے۔ اس میں آگ کے خطرات کے خلاف جنگلات کے خطرے کو کم کرنا، آگ سے لڑنے میں جنگلات کے اہلکاروں اور اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا، اور آگ لگنے کے واقعے کے بعد بحالی کو تیز کرنا بھی شامل ہے۔  وزارت نے جنگلات کی آگ پر قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے سینٹرل مانیٹرنگ کمیٹی (سی ایم سی) بھی تشکیل دی ہے۔

وزارت مالی مدد فراہم کرکے جنگلات میں آگ کی روک تھام اور کنٹرول میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی بھی حمایت کرتی ہے۔ جنگلات میں آگ کی روک تھام اور تخفیف کے اقدامات کو مرکزی طور پر اسپانسر شدہ جنگل کی آگ کی روک تھام اور انتظامی اسکیم، جنگلی حیات کے رہائش گاہوں کی ترقی، اور معاوضہ دار جنگلاتی فنڈ مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی کے تحت فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ فنڈز کا استعمال فائر لائنوں کی تخلیق اور دیکھ بھال، پانی کے تحفظ کے ڈھانچے کی تعمیر، آگ بجھانے کے آلات کی خریداری، بیداری پیدا کرنے، اور دیہاتوں/کمیونٹیوں کو جنگل کی آگ سے تحفظ کے لیے ترغیب دینے وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ جنگل کی آگ کی روک تھام اور اس کا انتظام بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ریاستوں کو وقتاً فوقتاً جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے جنگلات کی حدود میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔  مرکزی اسپا نسر شدہ اسکیم کے تحت جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے کمیونٹیز، جوائنٹ فاریسٹ مینجمنٹ کمیٹیوں، ایکو ڈیولپمنٹ کمیٹیوں کو ترغیبات فراہم کی جاتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-2868


(Release ID: 1907926) Visitor Counter : 105


Read this release in: English