قانون اور انصاف کی وزارت

آسان ، قابل رسائی اور سستے عدالتی نظام کو یقینی بنانے کی کوششیں

Posted On: 16 MAR 2023 3:44PM by PIB Delhi

قانون وانصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ سماجی اور اقتصادی طور سے پسماندہ طبقات کے لوگوں کے لئے آسان ، قابل رسائی اور سستا عدالتی نظام کو یقینی بنانے کے لئے سرکار کے ذریعے کی گئی کوششیں اس طرح ہیں:

  1. لیگل سروسز اتھارٹیز(ایل ایس اے)ایکٹ 1987کی دفعہ 12کے تحت کور کئے گئے مستفدین سمیت سماج کے کمزور طبقات کو مفت اور اہل قانونی خدمات فراہم کرنے کے لئے نافذ کیا گیا تھا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انصاف حاصل کرنے کے مواقع سے کوئی بھی کمزور یا دیگر معذوری کے سبب کوئی شہری محروم نہ رہے۔
  2. لیگل سروسز ایکٹ کے تحت یکساں مواقع کی بنیاد پر انصاف کوبڑھاوا دینے کے لئے لوک عدالتوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس مقصد کے لئے قانونی خدمات فراہم کرنےو الے اداروں کو تعلق کورٹ سطح سے سپریم کورٹ تک قائم کیا گیا ہے۔
  3. اپریل 2022 سے جنوری 2023 کی مدت کے دوران 9.75لاکھ لوگوں کو مفت قانونی خدمات فراہم کی گئی اور 5.54کروڑ معاملے (عدالتوں میں زیر التوا اور مقدمے سے ما قبل کی سطح پر تنازعہ)اپریل 2022 سے فروری 2023 تک لوک عدالتوں کے توسط سے نمٹائے گئے ہیں۔
  4. اس کے علاوہ سرکار نے ایل ایس اے ایکٹ 1987 کی دفعہ 12 کے تحت مفت قانونی مدد حاصل کرنے کے لئے اہل افراد کو پرو بونو وکیلوں کے ساتھ جوڑنے کے لئے نیائے بندھو(پرو-بونو لیگل سروسز)پروگرام شروع کیا ہے۔ پروگرام کے تحت 5954 مفت وکلاء رجسٹرڈ کئے گئے ہیں اور 2180معاملے استفادہ کنندگان کے ذریعے درج کئے گئے ہیں۔
  5. سرکار کے ذریعے چلائے جارہے  ٹیلی-لا پروگرام ، کامن سروس سینٹر(سی ایس سی)کے توسط سے پینل وکلاء کے ذریعے پری-لیٹی گیشن مرحلے میں ایل ایس اے ایکٹ 1987 کی دفعہ 12کے تحت مفت قانونی امداد کے حقدار افراد سمیت عام لوگوں کو قانونی صلاح مہیا کرتا ہے۔ ٹیلی –لا ء نے اب تک 33.54لاکھ سے زیادہ مستفدین کی خدمت کی ہے۔

بینچ مارک معذور افراد کے لئے آسانی سمیت بنیادی سہولتوں کی ترقی کی ذمہ دار بنیادی طور سے متعلقہ ریاستی سرکاریں ہیں۔مرکزی سرکار صرف ضلع اور ماتحت عدالتوں نے عدالتی بنیادی ڈھانچے کے لئے مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے توسط سے اس سلسلے میں ریاستوں کے وسائل کی تکمیل کرتی ہے۔

عدالتوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ سہولتوں کی ترقی کے تعلق سے مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت وکلاء اور موکلوں کی سہولت کے لئے عدالتی عمارتوں، رہائشی اِکائیوں، وکلاء کے لئے ہال ، بیت الخلاء کمپلیکس اور ڈیجیٹل کمپیوٹر کمروں کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کی جاتی ہے۔حالانکہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو فنڈ اسی وقت جاری کیا جاتا ہے، جب ان کی پروجیکٹ تجویز لازمی طور سے سی پی ڈبلیو ڈی؍ معذور اشخاص کو بااختیاربنانے کا محکمہ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعے مقرر شدہ معذور موافق معیارات ؍ قابل رسائل معیارات  پر کھری اترتی ہے۔سی ایس ایس اصول وضوابط کے تحت ریاستوں سے اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جاتا ہے۔اسکیم کے تحت ریاستوں کے پاس اضافی سہولتیں فراہم کرنے کی مکمل آزادی ہے، جس میں بینچ مارک  معذور افراد کے لئے عدالتی احاطے میں آسان رسائی کی سہولت بھی شامل ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2820)



(Release ID: 1907709) Visitor Counter : 81


Read this release in: English