کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اے پی ای ڈی اے کو بین الاقوامی بازارمیں بھارتی موٹے اناج کو فروغ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی

Posted On: 15 MAR 2023 8:26PM by PIB Delhi

زرعی اورڈبہ بندخوراک کی اشیاء کی برآمدات  کے فروغ سے متعلق اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے ) کو بین الاقوامی بازارمیں بھارتی موٹے اناج  کو فروغ دینے  کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔تجارت وصنعت کی وزارت میں وزیرمملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں  یہ بات کہی ۔ موٹے اناج  کے بین الاقوامی سال 2023کے دوران  برآمداتی مانگ کو پوراکرنے کے لئے دیگرچیزوں کے ساتھ درج ذیل اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

  1. اے پی ای ڈی اے نے موٹے اناج درآمدکرنے والے 30اہم ممالک اور موٹے اناج پیداکرنے والی 21بھارتی ریاستوں  کے لئے ای کیٹلاگس شائع کئے ہیں ۔ ای-کیٹلاگ میں ملک کے انفرادی پروفائل،بھارتی موٹے اناج اور موٹے اناج کی ویلیوایڈڈ باسکٹ ، موٹے اناج کی پیداوار کی صورتحال ، موٹے اناج کی بھارتی برآمدات ، موٹے اناج کے بین الاقوامی معیار اور برآمدکنندگان ، اسٹارٹ اپس ، ایف پی اوز ، درآمدکنندگان اور ملک میں بھارتی مشنوں کی رابطہ فہرست  کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں ۔
  2. اے پی ای ڈی اےنے تین نالج پارٹنر کی شناخت کی ہے – انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میلٹ ریسرچ (آئی آئی ایم آر)؛ سنٹرآف ایکسی لینس آن میلٹس –یونیورسٹی آف ایگریکلچرسائنسز ، بینگلورو ؛ اوریس بینک ۔یہ نالج پارٹنر موٹے اناج  کے فروغ کے مواد  ، بیرون  ملک بھارتی مشنوں کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے موٹے اناج کے  پروگراموں کے لئے شرکاء کی شناخت ، اور موٹے اناج کی ویلیوچین کی ترقی کے لئے  اشاعت کے لئے مواد کی تیاری کی غرض سے  تعاون کرتے ہیں ۔
  3. اے پی ای ڈی اےنے سال 2023کے لئے بین الاقوامی تجارتی میلوں میں  بھارتی موٹے اناج کو فروغ دینے اور بی 2بی (بزنس ٹوبزنس) میٹنگوں کا  منصوبہ بنایاہے ۔
  4. موٹے اناج کے لئے مخصوص ویب پورٹل بھی شروع کیاگیاہے ۔ یہ پورٹل موٹے اناج کے بارے میں معلومات  ،صحت سے متعلق ان کے فوائد پیداواراور برآمدات کے اعدادوشمار  ، موٹے اناج کے برآمدکاروں  ، دائریکٹری اوردیگر متعلقہ معلومات  پرمشتمل ہے ۔
  5. اے پی ای ڈی اے موٹے اناج اور موٹے اناج سے بنی اشیاء کی برآمدمیں سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھرمیں صلاحیت سازی کے پروگرام چلارہی ہے ۔ موٹے اناج پر اسٹارٹ اپس کو ویلیو ایڈڈمصنوعات جیسے کہ ریڈی ٹوایٹ (آر ٹی ای )اورریڈی ٹوسرو (آرٹی ایس ) کیٹگریزکی برآمد کے فروغ کے لئے متحرک کیاجارہاہے ، جس میں نوڈلس  ، پاستا ، بریک فاسٹ سیریل مکس ، بسکٹ ، کوکیز، اسنیکس ، مٹھائیاں اور موٹے اناج پرمبنی دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
  6. نالج پارٹنرکے ساتھ مل کر اے پی ای ڈی اے کی طرف سے ‘‘سپرفوڈ میلٹس : اے یو ایس ڈی ٹوبلین ایکسپورٹ اپارچونٹی فارانڈیا ’’کے عنوان سے ایک نالج کتاب  شائع کی گئی ہے ۔ یہ کتاب  موٹے اناج  کے متوقع برآمدکنندگان کی مدد کرے گی ۔
  7. ورچوئل ٹرید فیئر (وی ٹی ایف)کے لئے ایک ای-پلیٹ فارم خاص طورسے موٹے اناج کے لئے بنایاگیاہے ۔ یہ پلیٹ فارم دنیا بھرسے خریداروں  اور وزیٹرس کو مدعو کرنے کے لئے ڈیزائن کیاگیاہے تاکہ موٹے اناج پرمبنی  کی نمائش کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی جاسکے ۔
  8. اے پی ای ڈی اے نے بھارتی موٹے اناج کو برانڈبنانے کے اقدامات کئے ہیں ؛‘شری انّ دنیا بھرمیں بھارتی موٹے اناج کی کھپت  اور اس کے لئے بازار میں جگہ بنانے کی کوششوں کو فروغ دیگا۔

اے پی ای ڈی اے کو ازسرنو ترتیب دینے اوراسے موثرطریقےسے مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے تجارتی  انٹیلی جنس فراہم کرنے  ، زراعت  کی برآمدات میں معیار اور معیارات  کی پابندی کو فروغ دینے  اور سینیٹر ی اورفائٹوسینیٹری (ایس پی ایس ) کے مسائل نمٹنے کے لئے حکومت نے اے پی ای ڈی اے کی تشکیل نو کی منظوری دی ہے ۔ تشکیل نوکے منصوبے کے تحت 20نئی اسامیاں  پیداکرنے  کی منظوری دی گئی ہے ۔ تشکیل نو کا منصوبہ اے پی ای ڈی اےکو ایک خاص مقصد اوروقت کے لئے مختلف شعبوں  میں سبجیکٹ کے ماہرین کی خدما ت حاصل کرنے کے قابل بناتاہے ۔

***********

(ش ح ۔ف ا ۔ ع آ)

U -2801


(Release ID: 1907508) Visitor Counter : 138


Read this release in: English