پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عوام کی منصوبہ بندی مہم

Posted On: 15 MAR 2023 5:00PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت 2018 سے ‘سب کی یوجنا سب کا وکاس’ کے نام سے عوام کی منصوبہ بندی مہم چلا رہی ہے تاکہ لوگوں کی شراکت کے ذریعے اگلے مالی سال کے لیے شواہد پر مبنی، ہمہ گیر اور جامع منصوبہ تیار کیا جا سکے۔ اس سال مہم کا آغاز 2 اکتوبر 2022 سے عوام کی شرکت کے ذریعے اگلے مالی سال یعنی 24- 2023 کے موضوعی گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ کی تیاری کے لیے کیا گیا ہے۔ عوامی منصوبہ مہم کمیونٹی، منتخب نمائندوں، متعلقہ لائن ڈپارٹمنٹس کے فرنٹ لائن ورکرز، سیلف ہیلپ گروپس اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی رضاکارانہ شمولیت کے ساتھ مہم کے موڈ میں شراکتی گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ایک موثر حکمت عملی ہے۔

منصوبہ سال 23-2022 کے لیے، کل 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 22- 2021 کے دوران عوامی منصوبہ بندی مہم کے دوران گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ تیار کیا ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(ش ح۔ا ک۔ ر ب  (

U. No. : 2807


(Release ID: 1907489)
Read this release in: English