بجلی کی وزارت
پاور فاؤنڈیشن اینڈ کلائمیٹ پالیسی انیشیٹو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے بجلی کے شعبے میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
ایم او یو کا مقصد تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینا، صلاحیت سازی اور توانائی کی منتقلی سے متعلق خطرات سے نمٹنے کی تدابیرکرنا ہے
Posted On:
15 MAR 2023 5:51PM by PIB Delhi
پاور فاؤنڈیشن اینڈ کلائمیٹ پالیسی انیشیٹو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (سی پی آئی) نے ایک صاف ستھری توانائی کے مستقبل کی طرف ہندوستان کی پیش رفت میں مدد فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی غرض سے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو پر نئی دہلی میں ایک تقریب میں پاور فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈائریکٹر (پروگرام) اور چیف انرجی اکانومسٹ ڈاکٹر سمبیت باسو اور کلائمیٹ پالیسی انیشیٹو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ڈائریکٹر شری دھروبا پورکایستھ نے پاور فاؤنڈیشن لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جنرل جناب سنجیو نندن سہائے کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔
مفاہمت نامے کے تحت، پاور فاؤنڈیشن اور سی پی آئی تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے، متعلقہ شراکت داروں کی صلاحیت سازی، ہندوستان کی توانائی کی منتقلی میں معاونت، اور توانائی کی منتقلی کے عمل میں پیش آنے والے مسائل کے بندوبست کے لئے مل کر کام کریں گے۔ اس ایم او یو کے تحت ایک وسیع فریم ورک فراہم کرنے کا ارادہ کار فرما ہے جس کے تحت دونوں اداروں کے درمیان پاور سیکٹر کی پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر باسو نے کہا،’’ ایک ایسے وقت میں کہ جب ہندوستان اپنے عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، سی پی آئی اور پاور فاؤنڈیشن کے درمیان اس طرح کا تعاون بہت ضروری ہے۔ بجلی کے شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے ا یک ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ، مستقبل کے لئے ہم ایک زیادہ صاف ستھرا اور زیادہ لچکدار توانائی کا نظام قائم کرسکتے ہیں ۔‘‘
جناب پورکیاستھا نے کہا، ’’ہم ہندوستان کے پاور سیکٹر میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے مقصد سے پاور فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔ اپنے تعاون کے ذریعے، ہم تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی کو اپنانے کو فروغ دینے اور ہندوستان کی توانائی کی منتقلی میں مدد کے لیے پائیدار مالیاتی میکانزم تیار کرنے کی امید کرتے ہیں‘‘۔
پاور فاؤنڈیشن، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹرڈ سوسائٹی، ایک تھنک ٹینک ہے اور وزارت بجلی کے تحت پالیسی اور ریسرچ کو حمایت دینے والا ادارہ ہے ، جو توانائی کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
سی پی آئی ،کمپنیز ایکٹ، 2013 کے تحت رجسٹرڈ ایک تنظیم ہے، اور بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم کلائمیٹ پالیسی انیشی ایٹو کا ذیلی ادارہ ہے۔ سی پی آئی ، صاف ستھری توانائی مارکیٹ کو تحریک دینے کی پہل ، صلاحیت سازی کے اقدامات، اور توانائی کی منتقلی میں تحقیق اور تجزیہ کے ذریعے اپنے عالمی موسمیاتی تبدیلی کے وعدوں کو پورا کرنے میں ہندوستان کی مدد کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی (چھتوں پر نصب شمسی توانائی اور آف گرڈ شمسی توانائی )کی تعیناتی کو آگے بڑھانے میں ۔ اور ہندوستان میں توانائی کی منتقلی کے لیے پائیدار فنانسنگ میکانزم تیار کرنے میں پاور فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرے گی ۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.2805
(Release ID: 1907477)