خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
نپن بھارت اور نئی تعلیمی پالیسی
Posted On:
15 MAR 2023 5:24PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ تمام بچوں کے لئے بنیادی خواندگی اور عددشناسی کے حصول کو فوری طورپر ایک قومی مشن بننا چاہئے۔اس مقصدکے لئےحکومت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے پانچ جولائی 2021 کو پڑھنے کی صلاحیت اور عددشناسی کی سمجھ کے لئے قو می پہل (نپن بھارت) نامی ایک قومی مشن کا آغازکیا ہے، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک میں ہر بچہ 27-2026 تک تیسری جماعت کے آخر تک بنیادی خواندگی اور عددشناسی کی صلاحیت لازمی طورپر حاصل کرلے۔یہ مشن مرکزکی زیر سرپرستی اسکیم سمگر شکشا کے تحت قائم کیا گیا ہے اور یہ درج ذیل شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا: بچوں کو اس کی اسکولی تعلیم کے بنیادی سال میں رسائی فراہم کرنا اور اسکول میں تعلیم جاری رکھنا : اساتذہ کی صلاحیت سازی : اعلیٰ معیار اور متنوع معیار کے طلباء کا فروغ اور تدریسی وسائل / آموزشی سامان کی رسائی : اور آموزشی نتائج کے حصول میں ہر بچے کی پیش رفت کا پتہ لگانا۔
نپن بھارت ،این ای پی 2020 کے اجزاء میں سے ایک ہے ۔ یہ اسکول سے پہلے اور پہلی ،دوسری اور تیسری جماعت کی تین سالہ بنیادی خواندگی اور عددشناسی کا احاطہ کرتی ہے۔
*************
ش ح۔وا ۔ رم
(16-03-2023)
U-2788
(Release ID: 1907429)
Visitor Counter : 119