قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت، درج فہرست قبائلی آبادی میں بنیادی اور اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اسکالرشپ اسکیموں کو نافذ کرتی ہے

Posted On: 15 MAR 2023 6:08PM by PIB Delhi

درج فہرست قبائلی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ (نویں اور دسویں جماعت) ایک مرکزی امداد یافتہ اسکیم ہے جو متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ کے ذریعے نافذ کی گئی ہے۔ یہ ایک کھلی اسکیم ہے جس میں نویں اور دسویں جماعت میں پڑھنے والے ان تمام ایس ٹی طلباء کا احاطہ کیا گیا ہے، جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 2.50 لاکھ روپے تک ہے۔ اس میں حکومت ہند کی حصہ داری 75 فیصد اور ریاستی حصہ داری 25 فیصد ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں اور پہاڑی ریاستوں کے معاملے میں حکومت ہند کی حصہ داری 90 فیصد اور ریاستی حصہ داری 10 فیصد ہے۔ قانون ساز اسمبلی اور اپنی گرانٹ کے بغیر انڈمان و نکوبار جیسے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے معاملے میں حکومت ہند کی حصہ داری 100 فیصد ہے۔

پوسٹ پری میٹرک اسکالرشپ (نویں اور دسویں جماعت) ایک مرکزی امداد یافتہ اسکیم ہے جو متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ کے ذریعے نافذ کی گئی ہے۔ یہ ایک کھلی اسکیم ہے جس میں نویں اور دسویں جماعت میں پڑھنے والے ان تمام ایس ٹی طلباء کا احاطہ کیا گیا ہے، جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 2.50 لاکھ روپے تک ہے۔ اس میں حکومت ہند کی حصہ داری 75 فیصد اور ریاستی حصہ داری 25 فیصد ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں اور پہاڑی ریاستوں کے معاملے میں حکومت ہند کی حصہ داری 90 فیصد اور ریاستی حصہ داری 10 فیصد ہے۔ قانون ساز اسمبلی اور اپنی گرانٹ کے بغیر انڈمان و نکوبار جیسے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے معاملے میں حکومت ہند کی حصہ داری 100 فیصد ہے۔

درج فہرست قبائلی طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے لیے قومی فیلوشپ اور اسکالرشپ ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے جسے قبائلی امور کی وزارت نے نافذ کیا ہے۔

اسکیم کی دو ذیلی اسکیمیں ہیں۔

(a)    درج فہرست قبائلی طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے قومی اسکالرشپ اسکیم (پہلے ٹاپ کلاس اسکالرشپ اسکیم کے نام سے جانا جاتا تھا)۔ اس اسکیم کے تحت منتخب اعلیٰ درجے کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں پیشہ ورانہ شعبوں جیسے مینجمنٹ، میڈیسن، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹکنالوجی، قانون وغیرہ میں گریجویٹ/پوسٹ گریجویٹ کورسز کرنے کے لیے تمام ایس ٹی طلباء کو اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے۔  ایسے تمام طلباء جن کے والدین کی سالانہ 6 لاکھ سے کم آمدنی ہے اور وہ 252 ایسے مطلع شدہ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہیں وہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

(b)     درج فہرست قبائلی طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے نیشنل فیلوشپ اسکیم ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے، جسے قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے تاکہ ہونہار ایس ٹی  طلباء کو ماسٹر ڈگری کی تکمیل کے بعد ہندوستان میں ایم فل یاپی ایچ ڈی کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جا سکے۔ ہر سال  ایم فل/ ایم فل+ پی ایچ ڈی/ پی ایچ ڈی  کے لیے تازہ فیلو شپ کی کل تعداد 750 ہوگی۔ 36 سال کی عمر تک ماسٹر ڈگری میں کم از کم 55 فیصد نمبروں والے ایس ٹی طلباء اس کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اسکیم کے تحت فیلوشپ کی قدر یو جی سی کی شرحوں کے برابر ہے۔

 (c)   ایس ٹی طلباء کے لیے قومی اوورسیز اسکالرشپ۔ قبائلی امور کی وزارت کی ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے جس کے تحت ہونہار درج فہرست قبائلی (ایس ٹی) طلباء کو بیرون ملک معروف اداروں/یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظائف دیے جاتے ہیں۔ اس اسکیم کو بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں/مشنوں کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے۔ ہر سال بیس ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ 6 لاکھ سالانہ تک والدین کی آمدنی والے ایس ٹی طلباء اس اسکیم کے تحت اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2759)



(Release ID: 1907349) Visitor Counter : 86


Read this release in: English