وزارت دفاع
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے نئی دہلی میں این آئی ایم اے ایس ٹیم کے ذریعہ شروع کی گئی پہلی چھ ملکی سائیکلنگ مہم کا اختتام کیا
ٹیم نے چھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں صرف 37 دنوں میں 5,374 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سائیکلنگ میں قومی ریکارڈ بنایا
Posted On:
15 MAR 2023 7:35PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 15 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں ’چھ ملکی سائیکلنگ مہم 2023‘ کو اختتامی جھنڈی دکھائی جس کا انعقاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ اینڈ ایڈونچر اسپورٹس (این آئی ایم اے ایس) دیرانگ کی ایک ٹیم نے کیا تھا۔ چار سروس اہلکاروں کی ایک ٹیم، جو اس وقت این آئی ایم اے ایس کے ساتھ تعینات ہے، جس کی قیادت ڈائریکٹر، این آئی ایم اے ایس کرنل رنویر سنگھ جموال کر رہے ہیں، نے 16 جنوری 2023 سے 06 مارچ 2023 تک چھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک - ویتنام، لاؤس، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور سنگاپور میں پہلی بار سائیکلنگ مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس عمل میں، ٹیم نے چھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں صرف 37 دنوں میں 5,374 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سائیکلنگ میں ایک قومی ریکارڈ قائم کیا۔
دفاعی وزیر مملکت نے انتہائی برداشت اور لچک کا مظاہرہ کرنے اور سائیکلنگ مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے این آئی ایم اے ایس ٹیم کی ستائش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ این آئی ایم اے ایس مزید مہم جوئی کے سفر کے ذریعے قوم کا نام روشن کرتا رہے گا۔
ٹیم نے مہم کا آغاز ویتنام میں ہنوئی سے کیا اور سنگاپور میں آئی این اے میموریل پر اس کا اختتام ہوا۔ اسے انتہائی موسمی حالات میں انجام دیا گیا جہاں ٹیم کے ارکان اوسطاً 9 سے 10 گھنٹے روزانہ سائیکل چلاتے تھے۔
ٹیم نے 10 سے زیادہ آثار قدیمہ/ یادگاروں کا دورہ کیا اور آزاد ہند فوج کے ہیروز کے ساتھ بات چیت کی، انڈین نیشنل آرمی کی قربانیوں اور بہادری کی کہانیوں جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ، ٹیم نے ویتنام ماؤنٹ فانسیپن (3,143 میٹر) کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔ 03 مارچ، 2023 کو، سنگاپور میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب پی کمارن نے مہم کی کامیاب تکمیل پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ یہ ہندوستان کی جی-20 صدارت کے موقع پر اور ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ملک کے تھیم کے مطابق منعقد ہونے والے پروگراموں کا حصہ تھا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 2755
(Release ID: 1907340)
Visitor Counter : 104