زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نامیاتی کھیتی

Posted On: 14 MAR 2023 7:08PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت 16- 2015 سے پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) اور مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ فار نارتھ ایسٹرن ریجن (ایم او وی سی ڈی این ای آر) کی اسکیموں کے ذریعے ملک میں نامیاتی کھیتی کو فروغ دے رہی ہے۔ دونوں اسکیمیں نامیاتی کاشتکاری میں مصروف کسانوں کے لیے اول سے آخر تک سپورٹ پر زور دیتی ہیں یعنی پیداوار سے لے کر پروسیسنگ، سرٹیفیکیشن اور مارکیٹنگ اور فصل کے بعد کے انتظام میں معاونت بشمول پروسیسنگ۔ پی کے وی وائی کو پورے ملک میں شمال مشرقی ریاستوں کے علاوہ تمام ریاستوں میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ ایم او وی سی ڈی این ای آر اسکیم کو خصوصی طور پر شمال مشرقی  ریاستوں میں لاگو کیا جاتا ہے۔

پی کے وی وائی کے تحت، ملک کی مختلف ریاستوں کے کسانوں کو 3 سال کے لیے 50000 روپے فی ہیکٹر کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جبکہ ایم او وی سی ڈی این ای آر کے تحت، 46,575 روپے /ہیکٹر کی امداد 3 سالوں کے لیے ایف پی او کی تخلیق، نامیاتی ان پٹس کے لیے کسانوں کو سپورٹ، معیاری بیج/ پودے لگانے کے مواد اور تربیت، سرپرستی اور سرٹیفیکیشن کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔

16-2015 سے، پی کے وی وائی اسکیم کے ذریعے 11.85 لاکھ ہیکٹر کے رقبے کو نامیاتی کاشتکاری کے تحت لایا گیا ہے اور حکومت 23-2022 سے 26-2025  کے دوران پی کے وی وائی کے ذریعے مزید 6.00 لاکھ ہیکٹر رقبہ کو نامیاتی بنانے کا  ارادہ رکھتی ہے۔

نامیاتی کاشتکاری کے تحت 15-2014 کے دوران قومی پروگرام برائے نامیاتی پیداوار (این پی او پی) کے تحت رپورٹ کردہ ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ- I میں دی گئی ہیں۔ نامیاتی کاشتکاری کے لیے پی کے وی وائی اسکیم 16-2015  میں شروع کی گئی تھی اور 16-2015 سے ریاست وار اور سال وار پی کے وی وائی اسکیم کے ذریعے نامیاتی کاشتکاری میں شامل کردہ رقبہ کی تفصیلات ضمیمہ II میں ہے۔

پی کے وی وائی کے تحت، ملک کی مختلف ریاستوں کے کسانوں کو 3 سال کے لیے 50000 روپے فی ہیکٹر مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جس میں سے 31000 روپے فی ہیکٹر فی 3 سال کسانوں کو براہ راست ڈی بی ٹی کے ذریعے آن فارم اور آف فارم آرگینک ان پٹ کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔  قیمت میں اضافے اور بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے 3 سال کے لیے 20 لاکھ روپے/ 1000 ہیکٹر کے کلسٹر کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اسکیم کے تحت تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے 3 سال کے لیے 7500 روپے فی ہیکٹر امداد فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ، 3 سال کے لیے 2700 روپے فی ہیکٹر سرٹیفیکیشن اور باقیات تجزیہ کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔

ایم او وی سی ڈی این ای آر کے تحت، تربیت، سرپرستی اور آئی سی ایس دستاویزات کے لیے 3 سال کے لیے 10000 روپے فی ہیکٹر کی مالی امداد کا انتظام ہے اور کسانوں کو 3 سال کے لیے 32500 روپے فی ہیکٹر کے حساب سے آف فارم/آف فارم آرگینک ان پٹس کے لیے امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اسکیم کے تحت مختلف اجزاء کے لیے ضرورت پر مبنی امداد فراہم کی جاتی ہے یعنی انٹیگریٹڈ پروسیسنگ یونٹ  600لاکھ روپے کے حساب سے، مجموعہ، جمع اور درجہ بندی یونٹ  10.00 لاکھ روپے  کے حساب سے، انٹیگریٹڈ پیک ہاؤس  37.50 لاکھ روپے کے حساب سے، ریفریجریٹڈ گاڑی  18.75 لاکھ روپے کے حساب سے، پری کولنگ، کولڈ اسٹورز، پکانے والے چیمبرز  18.75 لاکھ روپے کے حساب سے اور نقل و حمل / 4 وہیلر 6.00 لاکھ روپے کے حساب سے۔

ضمیمہ-I

این پی او پی کے تحت رپورٹ کردہ 15- 2014 کے دوران نامیاتی کھیتی کے تحت رقبہ کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

ریاست

رقبہ ہیکٹر میں

  1.  

انڈمان نکوبار جزائر

0.00

  1.  

آندھر پردیش

25248.17

  1.  

اروناچل پردیش

1478.99

  1.  

آسام

2719.72

  1.  

بہار

0.00

  1.  

چھتیس گڑھ

1990.04

  1.  

گوا

11040.95

  1.  

گجرات

30092.51

  1.  

ہریانہ

5177.75

  1.  

ہماچل پردیش

10887.41

  1.  

جموں و کشمیر

19090.78

  1.  

جھارکھنڈ

2293.14

  1.  

کرناٹک

45082.88

  1.  

کیرالہ

22827.93

  1.  

لکشدیپ

1791.43

  1.  

مدھیہ پردیش

215626.65

  1.  

مہاراشٹر

97218.29

  1.  

منی پور

155.70

  1.  

میگھالیہ

1750.14

  1.  

میزورم

550.44

  1.  

ناگالینڈ

6904.26

  1.  

دہلی

60.06

  1.  

اڈیشہ

45067.80

  1.  

پڈوچیری

5.67

  1.  

پنجاب

1450.72

  1.  

راجستھان

73842.83

  1.  

سکم

115665.01

  1.  

تمل ناڈو

4413.13

  1.  

تلنگانہ

0.00

  1.  

تری پورہ

0.00

  1.  

اتر پردیش

51722.52

  1.  

اترا کھنڈ

38543.27

  1.  

مغربی بنگال

2743.51

 

کل

835441.70

ماخذ: اے پی ای ڈی اے

ضمیمہ- II

16-2015 سے پی کے وی وائی اسکیم کے ذریعے نامیاتی کاشتکاری میں شامل کردہ رقبہ کی ریاست وار اور سال وار تفصیلات۔

نمبر شمار

ریاست

2015-16

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

1

انڈمان  اور نکوبار

1360

1360

1360

1360

1360

1360

1360

2

آندھر پردیش

8660

8660

26000

106000

106000

206000

206000

3

اروناچل پردیش

380

380

380

380

380

380

380

4

آسام

4400

4400

4400

4400

4400

4400

4400

5

بہار

6540

6540

10600

10600

10600

24600

24600

6

چھتیس گڑھ

3760

3760

4000

24000

24000

109000

109000

7

گوا

80

80

80

10080

10080

10080

10080

8

گجرات

2000

2000

2000

2000

2000

2000

2000

9

ہریانہ

400

400

400

400

400

400

400

10

ہماچل پردیش

2200

2200

4200

4200

5700

17700

17700

11

جموں و کشمیر

560

560

560

560

560

560

560

12

جھارکھنڈ

2000

2000

5540

5540

5540

8940

23940

13

کرناٹک

10900

10900

10900

10900

20900

20900

20900

14

کیرالہ

2380

2380

12380

12380

12380

96380

96380

15

لکشدیپ

0

0

0

2700

2700

2700

2700

16

مدھیہ پردیش

17600

17600

27600

76560

76560

175560

175560

17

مہاراشٹر

18640

18640

25160

25160

25160

25160

32160

18

منی پور

600

600

600

600

600

600

600

19

میگھالیہ

900

900

900

900

900

900

900

20

میزورم

680

680

680

680

680

680

680

21

ناگالینڈ

480

480

480

480

480

480

480

22

دہلی

0

0

10000

10000

10000

10000

10000

23

اڈیشہ

6400

6400

6400

20800

20800

44800

44800

24

پڈوچیری

0

0

160

160

160

160

160

25

پنجاب

1000

1000

5000

5000

5000

5000

7000

26

راجستھان

15100

15100

23000

123000

123000

123000

123000

27

سکم

3000

3000

3000

3000

3000

3000

3000

28

تمل ناڈو

2240

2240

2240

6240

6240

8240

8240

29

تلنگانہ

6000

6000

13800

13800

13800

13800

13800

30

تری پورہ

1000

1000

1000

1000

1000

1000

1000

31

اتر پردیش

11500

11500

18800

32800

42800

78580

78580

32

اتراکھنڈ

11000

11000

12540

90540

90540

140540

140540

33

مغربی بنگال

2400

2400

2400

2400

2400

2400

2400

34

دمن و دیو

0

0

1100

1100

1100

1100

1100

35

دادر نگر

0

0

10000

10000

10000

10000

10000

36

چندی گڑھ

0

0

0

1300

1300

1300

1300

37

لداخ

0

0

0

0

0

0

10000

 

کل

144160

144160

247660

621020

642520

1151700

1185700

16-2015 سے پی کے وی وائی کے تحت مجموعی ریاست وار سال

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(ش ح۔ا ک۔ ر ب  (

U. No. : 2736


(Release ID: 1907107) Visitor Counter : 134


Read this release in: English