وزارت دفاع

بھارت سنگا پور  مشترکہ مشق ’بولڈ  کروکشیتر ‘ آج جودھپور میں اختتام پذیر ہورہی ہے

Posted On: 14 MAR 2023 5:43PM by PIB Delhi

سنگاپور فوج اور بھارتی فوج   نے ’بولڈ کروکشیتر‘ کی مشق کے 13ویں ایڈیشن  میں حصہ لیا،جو ایک دوطرفہ بکتربند فوجی مشق ہے  جس کا  انعقاد  6 سے 13 مارچ کے لئے بھارت کے جودھپور ملٹری اسٹیشن  میں کیا گیا تھا۔

اس مشق کی سریز میں پہلی مرتبہ  دونوں فوجوں نے  ایک کمانڈ پوسٹ  مشق  میں حصہ لیا ،جس میں بٹالین اور بریگیڈ کی سطح کی منصوبہ بندی کے عناصر اور کمپیوٹر وارگیمنگ شامل تھی۔ بھارتی  فوج کی میزبانی میں ہونے والی اس مشق میں 42ویں بٹالین، سنگاپور بکتر بند  رجمنٹ اور بھارتی  فوج کی ایک بکتربند  بریگیڈ کے سپاہی شامل تھے۔

05 مارچ کو شروع ہونے والی دس روزہ مشترکہ تربیت نے ابھرتے ہوئے خطرات اور ترقی پذیر ٹیکنالوجیز میں مشینی جنگ کے بارے میں مشترکہ سمجھ کو فروغ دیا، مشترکہ کمانڈ پوسٹ کے ذریعے کنٹرول کیے جانے والے مشترکہ آپریشنل اور ٹیکٹیکل طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر سمولیشن پر مبنی وارگیم کے ذریعے انٹرآپریبلٹی کو فروغ دیا۔ دونوں دستوں نے نہ صرف ایک دوسرے کی آپریٹنگ مشقوں اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں بلکہ جدید جنگی زون میں اپنے خیالات اور بہترین طریقوں کا تبادلہ بھی کیا۔

مشق ’بولڈ کروکشیترا ‘سنگاپور کی فوج اور بھارتی  فوج کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت اور مشقوں کے لیے دو طرفہ انتظامات کے تحت منعقد کی جاتی ہے۔ پہلی بار 2005 میں منعقد کی گئی یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے اور دونوں فوجوں کے درمیان تعاون کو بڑھاتی ہے۔ دونوں دفاعی ادارے اعلیٰ سطحی دوروں، پالیسی ڈائیلاگ، کورسز اور دیگر پیشہ ورانہ تبادلوں کے ذریعے باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں۔

 

 

 

 

**********

 

 

ش ح۔ ا م ۔

U. No.2728



(Release ID: 1907064) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi