وزارت دفاع
آئی این ایس دروناچاریہ کو پریزیڈنٹس کلر ایوارڈکاتعارف
Posted On:
14 MAR 2023 5:45PM by PIB Delhi
آئی این ایس دورناچاریہ ، بھارتی بحریہ کا بڑی توپوں کااسکول ، کو صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدہ مرمو، 16مارچ ، 2023کو باوقار پریزیڈنٹس کلرایوارڈ عطاکریں گی۔ پریزیڈنٹس کلریانشان کو سب سے بڑا اعزاز سمجھاجاتاہے ، جسے سپریم کمانڈر ، صدرجمہوریہ ہند ، ملک کے لئے غیرمعمولی خدمت انجام دینے والے اپنے کسی یونٹ کو عطاکرتے ہیں ۔
آئی این ایس دروناچاریہ کو بھارتی بحریہ ، کوسٹ گارڈ اور دوست غیرملکوں کی بحری فوجوں کے عہدیداروں اورملاحوں کو توپ خانے اورمیزائل جنگ وجدل کے سبھی پہلوؤں کے بارے میں تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔ عہدیداروں اورملاحوں کو نشانے پرہتھیاروں کو موثر طریقے سے فراہم کرنے سے متعلق تربیت پر ، آئی این ایس دروناچاریہ خاص طورپر توجہ مرکوز کرتاہے ۔ یہ سمندری جانباز تیارکرتا ہے اورانھیں پیشہ ورانہ مہارت سے لیس اور غیرمعمولی جوش وخروش اورجذبے سے سرشارکرتاہے تاکہ انھیں ہمارے طاقتور بحری جہازوں کی حفاظت کی غرض سے تعینات کیاجاسکے ۔ یہ یونٹ ، بحرہند خطے (آئی اوآر) کے کئی ملکوں کے لئے پولیس کی تنظیم سے متعلق تربیت فراہم کرنے کی غرض سے بحریہ کے مرکز اور ساگرپرہری بل کی تربیت کے لئے نوڈل مرکز بھی ہے ۔ یہ یونٹ ، بحریہ اور کوسٹ گارڈ میں رسمی تقریبات کی شق کے لئے تربیتی اتھارٹی بھی ہے ۔ آئی این ایس دروناچاریہ کو 2004میں توپ خانے اورمیزائل سے متعلق جنگ وجدل میں عمدگی کے مرکز کے طورپر نامزدبھی کیاگیاتھا۔ یہ یونٹ ، مشترکہ طورپر مل جل کر کام کرنے کے جذبے کے تحت ، انڈین اسکول آف آرٹیلری یعنی توپ خانے سے متعقل بھارتی فوج کے اسکول کے ساتھ ملحق ہے ۔ اس ادارے سے فارغ طلباء نے بہادری اورجوانمردی کے مثالی مظاہروں ، غیر متزل عزم اور کسی بھی خامی سے مبرامثالی پیشہ ورانہ مہارتوں کے ذریعہ ، جنگ اور امن کے دور میں خود کو ممتازاور بڑے مرتبے کاثابت کیاہے ۔ اس ادارے کے سابق طلباء میں ایک ایک مہاویر چکر ، کیرتی چکراور یدھ سیوامنڈل سے سرفراز اورپانچ ویرچکر سے سرفراز اورسات شوریہ چکرایوارڈ یافتگان شامل ہیں ۔
گنری اسکول بتدریج ترقی کے مراحل طے کرتے ہوئے ، بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ بن گیاہے ۔ جو توپ خانے اورمیزائل سے متعلق جنگ وجدل کے سبھی پہلوؤں کے بارے میں تربیت فراہم کررہاہے ۔ قوم کے لئے گنری اسکول کی شاندار خدمت کے اعتراف میں ، آئی این ایس دروناچاریہ کو 16مارچ 2023کو پریزیڈنٹس کلر سے نوازاجارہاہے ۔ پریزیڈنٹس کلر پیش کئے جانے کی رسمی تقیب ، 1620بجے منعقد ہوگی اوربھارت کے صدرجمہوریہ اس کا معائنہ کریں گے ۔ کیرالہ کے عزت مآب ، کیرالہ کے وزیراعلیٰ ، نیول اسٹاف کے سربراہ ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، سدرن نیول کمانڈاوردیگرسینئر فوجی اورسویلین شخصیات بھی اس موقع پرموجودرہیں گی ۔ اس پریڈ کی براہ راست نشریات ، ڈی ڈی نیشنل اوربھارتی بحریہ کے یوٹیوب چینل پردوپہر تین بج کر 50منٹ سے شروع ہوں گی ۔
************
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -2725
(Release ID: 1907063)
Visitor Counter : 92