زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

سیلاب /خشک سالی سے نبردآزمائی کی صلاحیت رکھنےوالے  بیج

Posted On: 14 MAR 2023 7:12PM by PIB Delhi

بھارت  کی زرعی تحقیق کی کاؤنسل (آئی سی اے آر) ، اپنے 57اداروں اور40آل انڈیا تحقیق سے متعلق مربوط پروجیکٹوں /آل انڈیا نیٹ ورک پروجیکٹوں پرسبھی 45 ریاستی /مرکزی زرعی یونیورسٹیوں کے 930سے زیادہ مراکز میں کام کررہی ہے ۔ اس کے ذریعہ آئی سی اے آر بیجوں کی قسموں  کو بہتربنانے کی غرض سے تحقیق کو فروغ دے رہی ہے۔اس کے علاوہ چارخصوصی پروجیکٹوں بعض آئی  سے اے آر +موسمی حالات سے نبردآزماہونے کی صلاحیت رکھنے والی زراعت  کے بارے میں قومی اختراعات (این آئی سی آراے )، چارالحاقی تحقیق سے متعلق پروجیکٹس ، زرعی پروجیکٹ میں تحقیق  کے لئے ترغیب فراہم کرنے ، فصلی پودوں میں ٹرانس لیشنل جینومکس کے بارے میں نیٹ ورک پروجیکٹ اور زرعی سائنس سے متعلق قومی فنڈ کے توسط سے بھی بیجوں کی قسموں میں آب وہوا  اورموسمیاتی تبدیلی کے سلسلے میں تحقیق پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔

آب وہوا کی تبدیلی  اورخشک سالی سے متعلق فصل اگانے کے مسائل سے نمٹنے کی غرض سے ، آئی سے اے آر نے زرعی تحقیق سے متعلق قومی نظام (این اے آرایس ) کے ذریعہ ، 1969سے 7200سے زیادہ  فصل اگانے کی صلاحیت والی زرعی آراضی اورباغبانی سے متعلق فصلیں تیارکررہی ہے ۔ 15-2014سے 23-2022کے دوران ، آے سی اے آر کی سرپرستی میں این اے آرایس نے زراعت سے متعلق  مختلف النوع  موسمی حالات کے لئے 2681زیادہ  فصل اگانے والے /سخت موسمی حالات سے نبردآزمائی کی صلاحیت والی قسمیں /مخلوط زرعی آراضی (2279) اورباغبانی کی فصلوں کے بیجوں کی قسمیں  402جاری کی ہیں ۔

بھارت نے بیجوں اورمختلف قسموں کی تبدیلیوں کی شرحوں میں اضافہ کرکے ، موسمی حالات سے نبردآزمائی کی صلاحیت والے اور زیادہ فصل اگانے والے مختلف قسم کے بیجوں کا استعمال کرکے ، مختلف النوع   غذائی اجناس کی فی یونٹ پیداوار  کوبہتربنانے میں قابل ستائش پیش رفت  کی ہے ۔ جس کے نتیجے میں 21-2020کے دوران ، غذائی اجناس کی مجموعی پیداواریت  کی سطح  کو4.57گنا (2386کلو گرام فی ہیکٹیئرس ) تک اضافہ ہواہے ، جب کہ سال 51-1950کے دوران پیداواریت کی مجموعی سطح 522کلوگرام فی ہیکٹیئرس تھی۔ سال 2014کے بعد سے زیادہ ترفصلوں میں اوسط پیداواریت میں خاطرخواہ اضافہ درج کیاجارہاہے ، جس کے نتیجے میں 51-1950میں 50.8ملین ٹن غذائی اجناس کی پیداوار  میں سال 23-2022کے دوران  6.4گنا اضافہ ہواہے اور اب یہ پیداواریت  323.6ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے (دوسرے پیشگی تخمینے)

زراعت اور کسانوں  کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع  فراہم کی ہے ۔

************

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -2714



(Release ID: 1907047) Visitor Counter : 86


Read this release in: English