زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

گند م کی پیداوار

Posted On: 14 MAR 2023 7:10PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریند رسنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ ماہ فروری  2023 میں شمالی بھارت کے  بیشتر میدانی  علاقوں میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  بہت سے علاقوں میں  تقریباََ  32-33 ڈگری سیلسئس  دیکھا گیا اور یہ  درجہ حرارت ایسا نہیں ہے کہ اس کے مضراثرات  گندم کی   نمو پر مرتب  ہوں  کیونکہ فصلوں کے ذریعہ خود کار طورپر درجہ  حرارت جھیلنے کی صلاحیت 2 -3 ڈگری سیلسئس  کے درمیان ہوئی ہے یعنی  ہوائی  درجہ حرارت   آبپاشی کی وجہ سے کم  جھیلتا ہے ۔وسطی اور جزیرہ نما بھار ت میں  درجہ حرارت   شمالی  میدانی علاقوں  کے برخلاف ہمیشہ زیادہ  رہتا ہے۔اور یہ درجہ حرارت فصلوں کی نمو کی مدت تک جاری رہتا ہے ۔اس لئے ان علاقوں میں  بھی درجہ حرارت  35 ڈگری سیلسئس ہے ،  جس سے گندم  کی پیداوار کے مضر اثرات   نہیں ہوں گے۔

ریاستی  زرعی  یونیورسٹیوں  اور کرشی وگیان کیندروں کے اشتراک سے  کرنال کے گندم اور  جو کی تحقیق کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آئی سی اے آر کی جانب سے کئے گئے جائزوں کی بنیاد  پر یہ پایا گیا ہے کہ گندم کی فصل کے لئے صورتحال  ٹھیک ٹھاک ہے۔

آئی سی اے آر –انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  وھیٹ  اینڈ بارلے ریسرچ نے کسانوں کو ہفتہ واری ایڈوائزری جاری کی ہے اور  یہ معلومات  ریاستی زرعی محکموں   کرشی وگیان کیندروں اور  ریاستی زرعی یونیورسٹیوں  کو سرکولیٹ کردی گئی ہیں۔ یہ ایڈوائزری آئی سی اے آر کے سائنسدانوں کی  طرف سے جاری کی گئی ہے ،جس میں فصل کے  سائبان کے درجہ حرارت کو سازگار بنانے کے لئے ہلکی آبپاشی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔یہ ایڈوائزری ویب سائٹس  ، فیس بک پر برابر اپ لوڈ کی جاتی ہے اورواٹس اپ گروپ کے ذریعہ  مختلف شراکتداروں کو سرکولیٹ کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ  ایم او پی  ایٹ  دی ریٹ 2 فیصد (200 لیٹررس / ایکڑ) کے  فولیر   اسپرے  کی سفارش کی گئی  ہے تاکہ  گرمی  کے جھٹکے کم سے کم برداشت کئے جاسکیں ۔ یہ ایڈ وائزری پوسا سماچار کے ذریعہ جاری کی جاتی ہیں ، جسے نئی دلی کے آئی سی اے آر –آئی اے آر آئی کے ذریعہ شائع کیا جاتا ہے۔آئی سی اے آر – ایس اے یوز  کے ساتھ  مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی سبھی ایجنسیاں  برابر  کسانوں کے کھیتوں کا دور  ہ کرتی ہیں اور کسانوں کو بروقت ایڈوائزری جاری  کرتی ہیں۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

(15-03-2023)

U-2716

 



(Release ID: 1907046) Visitor Counter : 82


Read this release in: English