زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

موسم سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت  والی زراعت

Posted On: 14 MAR 2023 7:11PM by PIB Delhi

زراعت اورکسانوں کی بہبودکے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تو مر نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ آئی سی اے آر جنوب ایشیا (سی –ایس  یو سی ایس ای ایس ) میں موسمیاتی اسمارٹ زراعت ( سی ایس اے ) کو وسعت دینے کے لئے  کنزوشئیم  پر ایک تحقیقی پروگرام میں مصروف ہے۔ اس  پروگرام میں اس بات  پرتوجہ دی گئی ہے کہ پائیدار طریقے سے  پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کیا جائے اور علاقائی  تعاون کے لئے جنوب ایشیائی  خطے  (سارک ) میں خوراک کی یقینی فراہمی  ، تغذیہ اور آمدنی کے ذرائع  بڑھائے جائیں۔ اس پروگرام میں  سارک خطے میں  زرعی تحقیق کے مراکز  کو ایک ساتھ لانے پر بھی توجہ دی گئی ہے اور سارک خطے میں ایجنسیوں  کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ کلائیمیٹ اسمارٹ ٹکنالوجی اور بہترین  طورطریقوں پر معلومات  مشترک کی جاسکیں اور انہیں فروغ دیا جاسکے ۔

جنوب ایشیائی  حکومتوں  نے ایک علاقائی  بیچ  سے  متعلق بینک  ،علاقائی جانچ اور  بیجوں کی سرٹیفکیشن اور پلانٹ  جینٹک میٹریل  اور بیجوں کی  منتقلی کے فریم ورک کے تصور  پر غور کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

ہندوستان کا سارک اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی انجمن ( آسیان ) کے ساتھ تعاون ہے۔سارک ملکوں  کی صلاحیت کو فرٰوغ دینے کے لئے  زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل آئی سی اے آر اور سارک   کی جانب سے مشترکہ طورپر ایک علاقائی  تربیتی  پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حکومت نے سرمایہ کاری بڑھانے ،  تحقیق وترقی کو فروغ دینے  ،تکنیکی تعاون کی راہ ہموار کرنے اور   اختراع کو  استعمال کرنے  ، زرعی  سیکٹر میں مناسب اور قابل بھروسہ ٹکنالوجیوں   کو بڑھانے سے اتفاق کیا ہے تاکہ  پیداواریت کو بڑھایا جاسکے اور جنوب ایشیائی خطے میں  خوراک اور تغذیہ سے متعلق  فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

(15-03-2023)

U-2715

 



(Release ID: 1907037) Visitor Counter : 112


Read this release in: English