سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے جی وائی) کی اسکیم


پردھا منتری انوسوچت جاتی ابھیودے یوجنا (پی ایم- اجے)

प्रविष्टि तिथि: 14 MAR 2023 5:28PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس آٹھولے  کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ پردھان منتری آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے جی وائی) کی اسکیم، جسے اب پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودے یوجنا (پی ایم - اجے) کے عنصر ’آدرش گرام‘ کے طور پر نافذ کیا جا رہا ہے، کو علاقے پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت درج فہرست ذاتوں (ایس سی) سے تعلق رکھنے والے افراد کی گھنی آبادی  والے مواضعات  کو ان کی جامع ترقی کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زیادہ سے زیادہ تعداد پر احاطہ کرنے کے لیے حال ہی میں 2022-23 میں مواضعات کے انتخاب کے معیار میں تبدیلی کرکے یہ پیمانہ ’50 فیصد سے زائد ایس سی آبادی‘ سے گھٹاکر ’40 فیصد سے زائد آبادی‘  کر دیا گیا۔

درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے  وہ افراد جو ایسے مواضعات میں سکونت پذیر نہیں ہیں جنہیں پی ایم – اجے کی اسکیم کے عنصر آدرش گرام کے تحت منتخب کیا گیا ہے، تو ایسے افراد کے لیے اس اسکیم کے دو عناصر، خصوصاً، ’امدادی عطیہ‘ اور ’ہاسٹل ‘ کے  تحت گنجائشیں موجود ہیں، جن کے تحت درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے جامع روزی روٹی پروجیکٹوں ، ہنرمندی ترقیات اور ہاسٹلوں سمیت بنیادی ڈھانچہ کے لیے مرکزی تعاون دستیاب ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2688


(रिलीज़ आईडी: 1906998) आगंतुक पटल : 118
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English