نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اٹل انوویشن مشن کے اے ٹی ایل سارتھی کا آغاز

Posted On: 14 MAR 2023 6:30PM by PIB Delhi

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم )-نیتی آیوگ نے اے ٹی ایل سارتھی کا آغاز کیا ہے، جو اٹل ٹنکرنگ لیبس (اے ٹی ایل) کے بڑھتے ایکو سسٹم کو مستحکم کرنے کے لئے خود اپنی نگرانی والا جامع فریم ورک ہے۔

اٹل انوویشن مشن ہندوستان بھر کے اسکولوں میں اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز قائم کر رہا ہے، جس کا مقصد نوجوان اذہان میں تجسس ، تخلیقیت اور تصور کو پروان چڑھانا ہے۔ آج کی تاریخ تک  اے آئی ایم    نے دس ہزار اسکولوں  کو اٹل ٹنکرنگ لیبس (اے ٹی ایل) قائم کرنے کےلئے رقومات فراہم کی ہیں۔

اے آئی ایم اس ایکو سسٹم کو لگاتار مستحکم کرنے کی جانب کام کر رہا ہے اور اس کے لئے اے ٹی ایل کی کارکردگی بڑھانے کے لئے مطلوبہ سازوسامان فراہم کر رہا ہے۔ اے ٹی ایل  سارتھی اسی جانب ایک قدم ہے۔  اس اقدام کے چار اہم ستون ہیں۔ مائی اے ٹی ایل ڈیش بورڈ اور کمپلائنس ایس او پی  ، اسکولوں کو مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق ہیں اور مقامی حکام کی مدد سے  کلسٹر پر مبنی  ایپروچ اور اسکولوں کے ذریعے کارکردگی کی نگرانی کے لئے پرفارمنس -انیبلمنٹ (پی ای) میٹرکس شامل ہے۔

اے ٹی ایل کلسٹر کا مقصد نگرانی کا اور خود انحصار والے ماڈل پر کام کرنا ہے، جہاں اے ٹی ایل اور مقامی حکام تال میل سے کام کرتے  ہیں۔ یہ اے ٹی ایل   ایک دوسرے کےتجربات سے استفادہ  کرسکتے ہیں۔ اے آئی ایم  نے  پائلٹ کے طور پر اے ٹی ایل  سارتھی کو مختلف طرز پر  کئی خطوں مثلاً کرناٹک، آندھراپردیش اور گجرات میں لاگو کر رہی ہے۔

مشن ڈائرکٹر اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نیتی آیوگ نے کہا کہ اٹل انوویشن مشن کا مقصد ہندوستان بھر میں لاکھوں نوجوان اذہان کی نمو کے لئے اسکولوں میں اے ٹی ایل قائم کرنا ہے۔   ان کی کارکردگی کو اور بھی بہتر بنانے کے لئے اے آئی ایم نے اے ٹی ایل  سارتھی کا آغاز کیا ہے۔ ہم تمام سرکاروں، نجی اداروں اور انوویشن کونسلوں سے سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ   اس کا حصہ بنیں اور اس پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں ہماری مددکریں۔

لانچ کی تقریب میں جناب سریش کمار، آئی اے ایس، آندھرا پردیش، کمشنرآف اسکول ایجوکیشن محترمہ بی بی کاویری، آئی اے ایس، ایس پی ڈی، سمگر شکشا ، جناب سدھانو، ایم ڈی اور بانی ایکسیل سوفٹ، جناب یوگیش سوری، ڈائرکٹر وگیان آشرم، جناب شیش اگری کے ایم راؤ، تعلیمی پروگرام منیجر ایم جی این ایف -آئی آئی ایم احمد آباد اور جناب ہاردک، ایم جی این ایف شامل ہوئے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1906996) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi