جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
قابل تجدید توانائی میں دو طرفہ تعاون کو بڑھاوا دینے کے لئے ایم ای آر ای کا آسٹریلیا ، فِن لینڈ، جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدہ :توانائی اورایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ
Posted On:
14 MAR 2023 7:44PM by PIB Delhi
قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں یہ معلومات دی کہ نئی اور قابل تجدید کی وزارت قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو بڑھا دینے کے لئے وقت وقت پر غیر ممالک کے ساتھ مختلف نوعیت کے معاہدے کرتی ہے۔
2022 سے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے درج ذیل مفاہمتی عرضداشت ؍اس تعلق سے مشترکہ اعلانیہ ؍ضروری خطوط پر دستخط کئے ہیں:
- نئی اور قابل تجدید ٹیکنالوجی تعاون پر ایک لیٹر آف انٹینٹ(ایل او آئی)پر 15فروری 2022 کو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت حکومت ہند اور وزارت صنعت ، توانائی اور اخراج میں کمی کی وزارت، حکومت آسٹریلیا کے درمیان دستخط کئے گئے۔
- قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون پر ایک مفاہمتی عرض داشت(ایم او یو)پر 29اپریل 2022 کو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ، حکومت ہند اور فِن لینڈ جمہوریہ کی اقتصادی امور اور روزگار کی وزارت کے درمیان دستخط کئے گئے۔
- اِنڈو –جرمن گرین ہائیڈروجن ٹاسک فورس پر انٹینٹ کے ایک مشترکہ اعلانیہ (جے ڈی آئی)پر نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ، حکومت ہند اور فیڈرل رپبلک آف جرمنی کی اقتصادی تعاون اور ترقی کی وزارت کے درمیان 2 مئی 2022 کو دستخط کئے گئے۔
- حکومت ہند کی نئی اور قابل تجدیدتوانائی کی وزارت اور جرمنی کے وفاقی جمہوریہ کی اقتصادی تعاون و ترقی کی وزارت کے درمیان 2 مئی 2022 کو قابل تجدید توانائی ، شراکت داری کے ضمن میں ایک مشترکہ جے ڈی آئی پر دستخط کئے گئے۔
- ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے سبز ہائیڈروجن کی ترقی اور سرمایہ کاری کے اسپیکٹرم میں تعاون کے امکانی شعبوں میں فریقین کے درمیان بات چیت اور تعاون کو بڑھا وا دینے کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر 13جنوری 2023 کو دستخط کئے گئے۔
بجلی ایک مستقل موضوع ہے اور دیہی علاقوں کے تمام صارفین کو بجلی کی سپلائی ؍تقسیم بنیادی طور سے متعلقہ ریاستی سرکاروں اور ؍یا ریاستی بجلی اِکائیوں کے دائرے میں آتا ہے۔ سرکار نے دین دیال اُپادھیائے گرام جیوتی یوجنا(ڈی ڈی یو جی جے وائی)اور پردھان منتری سہج بجلی ہرگھر یوجنا(ایس اے یو بی ایچ اے جی وائی اے-سوبھاگیہ)سمیت اپنی مختلف اسکیموں کے توسط سے ریاستوں کی کوششوں کو پورا کیا ہے، تاکہ تمام گاوؤں کو بجلی سپلائی مہیا کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
اس کے علاوہ ملک میں دیہی علاقوں میں تمام بجلی سے محروم گھروں اور شہری علاقوں میں تمام غریب خاندانوں کو بجلی کنکشن مہیا کرکے مجموعی گھریلو بجلی کاری کا ہدف رکھا گیا تھا۔ سوبھاگیہ کی لانچنگ کے بعد سے 31مارچ 2021تک کل 2.817کروڑ گھروں کی بجلی کاری کی گئی۔اس کے بعد ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت 31مارچ 2022 تک 4.34لاکھ گھروں کی بجلی کاری کی گئی۔اس کے مطابق 31 مارچ 2022 تک کل 2.86کروڑ گھروں کی بجلی کاری کی گئی۔یہ اسکیم 31مارچ 2022 کو بند کردی گئی ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 2707)
(Release ID: 1906993)
Visitor Counter : 144