صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کینسر پر تحقیق کے لئے جامع سرمایہ
Posted On:
14 MAR 2023 4:59PM by PIB Delhi
اُنیس (19)، اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ (ایس سی آئیز) اور 20 ٹَرشَری کیئر کینسر سنٹرز (ٹی سی سی سیز)، کو ‘ ٹَرشَری کینسر کئر سنٹر سہولیات اسکیم کو مستحکم کرنے کی اسکیم’ کے تحت منظوری
مرکزی وزارت صحت تیسرے درجے کے کینسر کی دیکھ بھال کے مراکز کو مستحکم کرنے کی اسکیم پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 19 ریاستی کینسر مراکز (ایس سی آئی) اور 20 تیسرے درجے کے کینسر کی دیکھ بھال مراکز (ٹی سی سی سیز) کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ تمام انسٹی ٹیوٹ سائنس پر تحقیق پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، دہلی اور پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت نئے ایمس اسپتالوں میں مختلف پہلوؤں میں کینسر بھی شامل ہے۔ ہیلتھ ریسرچ کے شعبے ؍ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے ملک میں مختلف پہلوؤں پر میڈیکل ریسرچ کے لئے کینسر کو بھی شامل کرتے ہیں اور اس کے لئے سالانہ بجٹ امداد سے کام کیا جاتا ہے۔
ملک میں ہیلتھ اسکیموں پر عمل درآمد کی بنیادی ذمہ داری ریاستوں پر لاگو ہوتی ہے۔ مرکزی وزارت صحت مرکزی اعانت والی اسکیموں کے ذریعے مختلف ہیلتھ اسکیموں اور سرگرمیوں پر ریاستوں کی جانب سے ہونے والی کوششوں کے علاوہ بجٹ اختصاص مہیا کراتی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1906970)
Visitor Counter : 94