جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گاؤوں  میں آبی  ذخائر کے اداروں کا فروغ

Posted On: 13 MAR 2023 6:11PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت  جناب بشویسور ٹوڈو  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پانی ایک ریاستی موضوع ہے۔ یہ متعلقہ ریاستی سرکاروں  پر  ہے کہ وہ اپنی ترجیحات اور فنڈز  کی دستیابی کے مطابق  پانی کے وسائل  سے متعلق پروجیکٹو ں کوشروع کریں ۔ اس طرح  گاؤوں میں  تالابوں  ، جھیلوں اور نہروں   جیسے آبی ذخائر کے اداروں کو فروغ دیں تاکہ  متعلقہ ریاستی سرکار کے ڈومین میں زراعت کے لئے بارش کے پانی  پر انحصار   کو کم کیا جاسکے  ۔ البتہ حکومت ہند  تکنیکی امداد   کو فروغ دیتی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ساتھ  ہی ساتھ  نشان زد پروجیکٹوں کے لئے اپنی جاری اسکیموں کے تحت  جزوی مالی امداد  بھی فراہم کرتی ہے۔اس سلسلے میں  حکومت ہند  کے کچھ  اہم اقدامات نیچے دئے گئے ہیں:

1-چھوٹے  پیمانے کی سطحی سینچائی (ایس ایم آئی ) اور پردھان منتری  کرشی سینچائی یوجنا-  ہر کھیت کو پانی ( پی ایم کے ایس وائی – ایچ کے کے پی ) اسکیم کے تحت  اسکیم کے  واٹر باڈیز  کمپوننٹس کی  مرمت  ، تجدید کاری اور بحالی   ( آر آر آر) کے تحت سطحی سنچائی  کے نئے چھوٹے  پروجیکٹو ں کو شروع کرنے کے لئے ریاستی سرکار کو جزوی مالی  امداد  فراہم  کی جارہی ہے۔ساتھ ہی ساتھ  شناخت  کئے گئے آبی اداروں اور ٹینکوں  کی بحالی  /  تجدید کاری  اور مرمت کے لئے بھی جزوی مالی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

2- حکومت ہند پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کے واٹر شیڈ  ڈیولپمنٹ کمپوننٹ کے تحت  چیک ڈیمس کی تعمیر اورپانی  کو  جمع کرنے کے دیگر   ڈھانچوں کی تعمیر کے لئے جزوی  مالی امداد فراہم کررہی ہے۔

3- حکومت ہند اورریاستی سرکارو ں کے ذریعہ جل شکتی ابھیان  سالانہ  مہمات کے تحت  توجہ پر مبنی طریقہ کار شروع  کئے گئے ہیں، جن میں  روایتی اور دیگر  پانی کےا داروں  / ٹینکوں ، جیو ٹیگنگ  کی تزئین  کاری اور تمام آبی اداروں  کو نیا بنانے  کے علاوہ  جھیلوں  / ٹینکوں پر ناجائز قبضوں کو  ہٹانا شامل ہے۔

4- مہاتما گاندھی نیشنل دیہی روزگار گارنٹی اسکیم میں   قدرتی وسائل کے بندوبست سے متعلق سرکاری کام کاج  ،  پانی کے تحفظ  اور  پانی کو  جمع کرنے کے  ڈھانچے کے لئے گنجائش  ہےتاکہ گراؤنڈ واٹرجیسے  انڈرگراؤنڈ  ڈائکس   ،  زمینی ڈیمس   ،اسٹاک ڈیمس ، چیک ڈیمس اور  سرکاری عمارتوں  میں سب سے اوپرکی چھت پر پانی جمع کرنے کے ڈھانچوں  جیسے گراؤنڈ واٹر  کو بہتر بنایا جاسکے ۔

5- اپریل  2022 میں حکومت  ہند نے  مشن  امرت سروور شروع کیا ہے ۔اس مشن کا مقصد  ملک میں  تقریباَ َ 50000 امرت سروور   میں  آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریب کے حصے کے طورپر ملک کے ہرضلع میں کم  از  کم  75 واٹر باڈیز  یا آبی ذخائر کو فروغ  دے کر نئی جہت دی جاسکے ۔

6- جل شکتی کی وزارت نے ملک میں تمام  آبی اداروں کے قومی ڈیٹا کی بنیاد کوفروغ دینے کے مقصدسے چھٹے  مائنر  آبپاشی سینس کے   امتزاج  سے آبی  اداروں کی  پہلی گنتی شروع کی ہے۔اس نے  ان کے  حجم  ، حالت ، انکروچمنٹ کی  صورتحال  ، اسٹوریج  صلاحیت  کے استعمال   ،اسٹور کو بھرنے کی صلاحیت سمیت  اس موضوع کے بارے میں تمام  اہم  پہلوؤں  پر معلومات جمع کی ہیں۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-2675


(Release ID: 1906703)
Read this release in: English