جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی آبی کمیشن کے ذریعہ آبی ذخائر کی نگرانی

प्रविष्टि तिथि: 13 MAR 2023 6:13PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ مرکزی آبی کمیشن ہفتہ وار بنیادوں پر ملک کے 143 اہم آبی ذخائر کی لائیو اسٹوریج کی صورتحال پر نظر رکھتا ہے اور ہر جمعرات کو ہفتہ وار بلیٹن جاری کرتا ہے۔ 143 آبی ذخائر کی کل لائیو اسٹوریج کی گنجائش 177.464  بی سی ایم ہے جو کہ 257.812  بی سی ایم کی لائیو اسٹوریج کی گنجائش کا تقریباً 68.83 فیصد ہے جو کہ ملک میں بنائے گئے ہیں۔ مورخہ 27.10.2022 کے ریزروائر اسٹوریج بلیٹن کے مطابق (جو کہ مانسون سیزن کی آخری جمعرات، 2022 تھا)، 143 آبی ذخائر میں سے 45 آبی ذخائر میں مکمل ذخیرہ تھا، یعنی ایف آر ایل تک۔

مزید برآں، مورخہ 02.03.2023 کے تازہ ترین ریزروائر اسٹوریج بلیٹن کے مطابق، 143 آبی ذخائر میں سے صرف 1 آبی ذخائر (ایس اے پی یو اے، اوڈیشہ) میں مکمل ذخیرہ تھا، یعنی ایف آر ایل تک۔

پچھلے 10 سالوں کے اوسط کے 80 فیصد کے برابر اور اس سے کم ذخیرہ کرنے والے آبی ذخائر کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔


ضمیمہ

ریزروائر کی ریاست کے لحاظ سے تقسیم جس میں 80 فیصد یا  02.03.2023 تک پچھلے 10 برسوں کے ذخیرہ اوسط سے کم ۔

 

ریاست

پرجیکٹس جن میں کمی ہے

(گزشتہ 10 برسوں کی اوسط کے 80 فیصد کے برابر اور اس سے کم)

موجودہ سال کا ذخیرہ بطور  نارمل فیصد

اے پی ا ینڈ ٹی جی

سری سیلم

76

اے پی

ڈونکا رائی

80

تلنگانہ

پریہ درشنی جورالا

56

بہار

چندن ڈیم

62

جھارکھنڈ

تیلیا

62

گجرات

پانم

52

سوکھی (گجرات)

76

مچھو۔ II

80

کرناٹک

مانی ڈیم

68

تتی ہلا

5

کیرالہ

کلڈا (پرپر)

78

مدھیہ پردیش

سنجے سروور

71

مہاراشٹر

کھڑک واسلا

80

دودھ گنگا

75

اوڈیشہ

بالی میلہ

45

رینگلی

66

ہری ہر جھور

60

اترپردیش

ریہنڈ

67

سرسی

0

جرگو

7

اتراکھنڈ

نانک ساگر

62

مغربی بنگال

مایورکشی

69

کنگسابتی

50

 

 

**********

ش ح۔ ک ا۔ ف ر

U. No.2671


(रिलीज़ आईडी: 1906698) आगंतुक पटल : 122
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English