جل شکتی وزارت
سال 24-2023 میں، جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے مجموعی بجٹ سے متعلق 70 ہزار کروڑ روپے کی مدد کی تجویز پیش کی گئی ہے
Posted On:
13 MAR 2023 6:16PM by PIB Delhi
ملک کے دیہی علاقوں میں 2024 تک ہر گھر میں نل سے پانی کی سپلائی فراہم کرنے اور مجوزہ معیار (بی آئی ایس: 10500) معیار کا روزانہ فی کس 55 لیٹر پانی مسلسل فراہم کرنے کے لئے نل لگانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے حکومت ہند ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن (جے جے ایم) – ہر گھر جل، کو 2019 سے نافذ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
اگست 2019 میں جل جیون مشن کے اعلان کے وقت دیہی علاقوں میں موجود 3.23 کروڑ (17 فیصد) گھروں میں نل سے پانی کا کنکشن موجود تھا۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 9 مارچ 2023 تک جے جے ایم کے تحت مزید 8.15 کروڑ دیہی گھروں کو نل سے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔ اس طرح سے دیکھا جائے تو 9 مارچ 2023 تک ملک کے 19.42 کروڑ دیہی گھروں میں سے 11.38 کروڑ (58 فیصد) گھروں کو نل سے پانی کی سپلائی کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔
جل جیون مشن کے تحت مرکز کی طرف سے جاری کئے جانے والے فنڈ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے نکالے گئے فنڈ اور استعمال کئے گئے فنڈ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(رقم کروڑ روپے میں)
مرکزی
|
ریاستی حصے کے تحت اخراجات
|
مرکزی + ریاستی اخراجات
|
|
سال
|
بی ای / آر ای
|
ریاستوں کے ذریعہ نکالے گئے فنڈ
|
استعمال کی گئی رقم
|
2019-20
|
10,000.66
|
9,951.81
|
5,998.89
|
4,066.88
|
10,065.77
|
2020-21
|
11,000.00
|
10,917.86
|
12,542.03
|
7,803.36
|
20,345.39
|
2021-22
|
45,011.00
|
40,009.77
|
25,524.36
|
18,679.87
|
44,204.23
|
2022-23*
|
55,000.00
|
34,765.79
|
38,195.23
|
28,802.76
|
66,997.99
|
میزان
|
1,21,011.66
|
95,645.23
|
82,260.51
|
59,352.87
|
1,41,613.3
|
*9مارچ 2023 تک ماخذ: جے جے ایم – آئی ایم آئی ایس
سال 24-2023 میں مشن کے نفاذ کے لئے بجٹ سے متعلق 70 ہزار کروڑ روپے کی مدد کی تجویز پیش کی گئی ہے، جو کہ 23-2022 کی بجٹ سے متعلق مجوزہ 55 ہزار کروڑ روپے کی مدد سے 15 ہزار کروڑ روپے زیادہ ہیں۔ جے جے ایم کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے فنڈ کی منظوری اس کی عملی گائڈ لائن کے التزامات کے مطابق طے کی جاتی ہے۔
جے جے ایم کے تحت پانی کے کنکشن کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈ کی منظوری دیتے وقت 10 فیصد کی ترجیح آرسینک اور فلورائڈ سمیت کیمیاوی آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والی آبادی کو دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ منظور شدہ فنڈ کا دو فیصد حصہ پانی کے معیار کی نگرانی اور دیکھ ریکھ میں استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم آرسینک اور فلورائڈ سے متاثرہ علاقوں سمیت پانی کے معیار سے متاثرہ علاقوں کے لئے الگ سے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ضمیمہ
جل جیون مشن: 23-2022 میں منظور کیا گیا مرکزی فنڈ
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
فنڈ (کروڑ روپے میں)
|
-
|
انڈمان ونکوبار جزائر
|
9.15
|
-
|
آندھرا پردیش
|
3,458.20
|
-
|
اروناچل پردیش
|
1,116.35
|
-
|
آسام
|
6,117.61
|
-
|
بہار
|
4,766.90
|
-
|
چھتیس گڑھ
|
2,223.98
|
-
|
گوا
|
49.98
|
-
|
گجرات
|
3,590.16
|
-
|
ہریانہ
|
1,157.44
|
-
|
ہماچل پردیش
|
1,344.94
|
-
|
جموں وکشمیر
|
3,039.11
|
-
|
جھار کھنڈ
|
2,825.52
|
-
|
کرناٹک
|
5,451.85
|
-
|
کیرالہ
|
2,206.54
|
-
|
لداخ
|
1,555.77
|
-
|
لکشدیپ
|
36.99
|
-
|
مدھیہ پردیش
|
5,641.02
|
-
|
مہاراشٹر
|
7,831.25
|
-
|
منی پور
|
512.05
|
-
|
میگھالیہ
|
747.76
|
-
|
میزورم
|
333.91
|
-
|
ناگالینڈ
|
484.28
|
-
|
اڈیشہ
|
3,608.62
|
-
|
پڈو چیری
|
17.83
|
-
|
پنجاب
|
2,403.46
|
-
|
راجستھان
|
13,328.60
|
-
|
سکم
|
136.17
|
-
|
تمل ناڈو
|
4,015.00
|
-
|
تلنگانہ
|
1,657.56
|
-
|
تریپورہ
|
666.97
|
-
|
اتر پردیش
|
12,662.05
|
-
|
اترا کھنڈ
|
1,612.50
|
-
|
مغربی بنگال
|
6,180.25
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت۔ ق ر
U-2667
(Release ID: 1906677)