ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مدور معیشت کو مضبوط بنانے اور پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کے لیے ری سائیکلنگ انفراسٹرکچر کی ترقی میں مدد کے لیے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری کے رہنما خطوط

Posted On: 13 MAR 2023 4:14PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی سالانہ رپورٹوں کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں پیدا ہونے والے پلاسٹک کے فضلے کی تفصیلات بتائیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبرشمار

سال

پیداشدہ پلاسٹک فضلہ (ٹی پی اے)

  1.  

2015-16

1,589,418

  1.  

2016-17

1,568,714

  1.  

2017-18

660,787

  1.  

2018-19

3,360,043

  1.  

2019-20

3,469,780

 

پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ رولز( پی ڈبلیو ایم آر) ، 2016، پورے ملک میں ماحول کے لحاظ سے مناسب طریقے سے پلاسٹک کے  فضلےکے انتظام کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ فضا میں محلول ہو جانےوالے اور دوبارہ قابل استعمال  بنائے جانےکے قابل پلاسٹک شعبہ میں پیداوار سے مربوط ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی ) شروع کرنے کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2016، مارکیٹنگ یا فروخت سے پہلے مرکزی  آلودگی کنٹرول بورڈ کے ذریعے تصدیق کے بعد ہندوستانی معیار آئی ایس : 17088 کے مطابق کھاد بنائےجانے کےقابل پلاسٹک کے استعمال کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ (دوسری ترمیم) رولز، 2022 کے مطابق، فضا میں محلول ہو جانےوالے پلاسٹک بیورو آف انڈین اسٹینڈرز کے ذریعہ نوٹیفائی کردہ اور مارکیٹنگ یا فروخت سے پہلے سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے ذریعہ تصدیق شدہ معیار کے مطابق ہوگا۔

اس میں کہا گیا کہ غیر منظم اور کوڑے کرکٹ کے فضلے سے زمینی اور آبی ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یکم جولائی 2022 سے واحد استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء جن کی افادیت کم ہے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے کی زیادہ صلاحیت ہے، کو  12 اگست 2021 کو نوٹیفائی کردہ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی رولز،  2021  کے بموجب پہلے ہی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے پلاسٹک کی پیکیجنگ کے لیے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری (ای پی آر) سے متعلق رہنما خطوط کو بھی پلاسٹک فضلہ انتظام (ترمیمی )قواعد 2022 کے بموجب 26 فروری 2022 کو نوٹیفائی کیا ہے۔

توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری کے رہنما خطوط کے تحت پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کی ری سائیکلنگ کی کم از کم سطح کے قابل نفاذ ذمہ داریوں کا مقصد پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کی مدور معیشت کو مضبوط کرنا اور پلاسٹک پیکیجنگ کچرے کے لیے ری سائیکلنگ انفراسٹرکچر کی ترقی ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، حکومت ہند کی بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکی وزارت  اور کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا محکمہ کی اسکیمیں، پلاسٹک کے کچرے کے لیے ری سائیکلنگ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے تکنیکی اور مالی مدد کے لیے دستیاب ہیں۔

 

*********

ش ح۔ ک ا۔ ف ر

U. No.2659


(Release ID: 1906662)
Read this release in: English