شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ


شہری ہوابازی کے وزیر کا کہنا ہے کہ وزارت نے ہوابازی کےشعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور ہوائی اڈوں  پر کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں

Posted On: 13 MAR 2023 7:05PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ آج نئی دلی میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کا موضوع  تھا: ‘‘ گریننگ ائیر پورٹس یعنی آلودگی سے پاک ہوائی اڈے ’’ شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے میٹنگ کی صدارت کی ، جس میں  شہری ہوابازی کے  وزیر مملکت  (جنرل ) ڈاکٹر وی کے سنگھ اور وزارت  کے سینئر اہلکاروں کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں موضوع کے بارے میں   ممبروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ ہندوستانی کے ہوابازی کےشعبے نے  حالیہ سالوں  میں نمایاں اورتیز رفتار سے ترقی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس  148 آپریشنل ہوائی اڈے نیز 137 ہوائی  اڈے  ،دو واٹر ایرو ڈرومس  اور 9 ہیلی پورٹس  ہیں ۔شہری ہوابازی کی وزارت  نے  مکمل  طور سے کاربن کے اخراج کے  ہدف  تک پہنچنے  اور  ہوائی اڈوں  کو  کاربن سے پاک کرنے کے لئے بہت سے اقدامات  کئے ہیں ۔وزیر موصوف نے کہا کہ شہری ہوا بازی کے شعبے میں  پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور  ہوائی اڈوں  میں  کاربن  کے اخراج کو  کم کرنے کے لئے  شہری ہوابازی کی وزارت نے معلومات مشترک کرنے کے کئی اجلاس کا اہتمام کیا ہے تاکہ کاربن  اکاؤنٹنگ کو  معیاری بنایا جاسکے  اور ہندوستانی  ہوائی اڈوں کی رپورٹنگ فریم ورک کے ساتھ  آب وہوا میں تبدیلی کو کم کرنے سے متعلق بیداری   پیدا کی جاسکے ۔وزار ت نے  تمام  چالو براؤن  فیلڈ ہوائی اڈوں  اور آئندہ   گرین  فیلڈ ہوائی اڈوں کومشورہ  دیا ہے کہ وہ کاربن سے  پاک   کرنے کے  ہدف  کو حاصل کرنے کے لئے کام کریں اور  کاربن کے مکمل  اخراج کے   نشانے تک  پہنچیں  ،جس میں  100فیصد گرین انرجی کا استعمال شامل ہے۔ ریاستی سرکاروں  کو  مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ  ائیر پورٹس  اکنامک  ریگولیٹری اتھارٹی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  ہوائی اڈوں  پر  محصول  کے تعین کے لئے  گرین توانائی کے استعمال کے ساتھ  وابستہ لاگت  کو  مدنظر رکھیں ۔ وزارت نے  ہوابازی کے پائیدار ایندھن کے  استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں ۔

وزیر موصوف نے  ائیر اسپیس  میں گرین  ہاؤس گیسز کو کم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں  بھی اظہار خیال کیا گیا،جس میں ائیر اسپیس کے لچک دار استعمال ، سینٹرل ائیر ٹریفک فلو مینجمنٹ کا نفاذ   ، کارکردگی  پر مبنی نیوی گیشن   کا نفاذ   اور لگاتار   ڈی سینٹ آپریشن  کا نفاذ شامل ہے۔ جناب سندھیا نے کہا کہ  دلی اور ممبئی ہوائی اڈوں نے   اے سی آئی  کی سب سے زیادہ سطح  فور پلس کاربن ایکری ڈیشن حاصل کیا ہے ۔  ائیر پورٹ اتھارٹی آف  انڈیا نے پہلے ہی  اس تاریخ تک 54 سے زیادہ ایم  ڈبلیو  پی کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ  مختلف ہوائی اڈوں  پر شمسی  بجلی کے پلانٹ لگائے ہیں۔بیشتر ہوائی اڈوں  کو   2023  تک گرین انرجی کے 100فیصد استعمال کے حصول کا نشانہ دیا گیا ہے اور 2030 تک نیٹ  صفر کا ہدف دیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں   کاربن سے  پاک  زیادہ ہوائی اڈوں کے ہونے کی وجہ سے کاربن سے پاک اور نیٹ  صفر کے مجموعی  ہدف کے حصول میں  ملک کو مدد ملے گی۔ وزیر موصوف  نے میٹنگ  میں ارکان  پارلمینٹ  کے قیمتی مشورے اور تجاویز  کے لئے ان کاشکریہ ادا کیا۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-2655



(Release ID: 1906652) Visitor Counter : 108


Read this release in: English