کوئلے کی وزارت

کوئلے کی کان کنی بڑھانے کا منصوبہ

Posted On: 13 MAR 2023 5:32PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ کوئلہ توانائی کی اصلی بنیاد ہے اور ملک میں بجلی کی کل پیداوار میں تقریباً 70 فیصد کا تعاون پیش کرتا ہے۔ کوئلے کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر حکومت نے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے لیے نہ صرف معیشت کے لیے سستی توانائی کی اشیاء فراہم کرنے اور توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بلکہ درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ مالی سال23-2022 کے لیے کوئلے کی پیداوار 911 میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے جس کے24-2023 میں 1012 میٹرک ٹن اور26-2025 میں مزید 1.3 بلین ٹن تک پہنچنے کی امید ہے۔ کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے بڑے اقدامات میں سنگل ونڈو کلیئرنس، مائنز اینڈ منرلز (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ 1957 میں ترمیم شامل ہے تاکہ سرکاری نگرانی والی کانوں کو آخری استعمال کے پلانٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد اپنی سالانہ پیداوار کا 50 فیصد تک فروخت کرنے کی اجازت  ایم ڈی او موڈ کے ذریعے  ماسک پروڈکشن ٹکنالوجیوں  جیسے کہ سطحی کان کنی، مسلسل کان کنی وغیرہ کے استعمال کو بڑھا کر ، نئے منصوبے شروع کرکے اور موجودہ منصوبوں کی توسیع کرکے، اور نجی کمپنیوں/پی ایس یوز کو کوئلے کے بلاکوں کی نیلامی کرکے، دی جا سکے۔

23-2022 (فروری 2023 تک) میں کوئلے کی کل پیداوار 785.24   ایم ٹی تھی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 681.98   ایم ٹی تھی جو کہ 15.14 فیصد کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ پچھلے چار سالوں میں بڑے ممالک سے کوئلے کی درآمد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

19-2018سے22-2021 اور اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران ملک کے لحاظ سے کوئلے کی درآمد

(مقدار ملین ٹن میں)

ملک

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

(Upto Dec-22)

 

Qty

Qty

Qty

Qty

Qty

آسٹریلیا

48.17

46.72

54.95

66.76

35.27

کناڈا

4.46

4.69

2.96

2.15

2.25

جمہوریہ چین

0.05

0.21

0.03

2.62

0.12

انڈونیشیا

112.88

116.66

92.53

72.50

90.31

موزمبیق

7.09

5.48

3.57

6.57

6.80

نیوزی لینڈ

0.50

0.41

0.23

0.10

0.18

روس

4.92

8.23

6.75

8.27

15.65

جنوبی افریقہ

31.15

42.48

31.09

26.11

13.01

امریکہ

14.98

12.16

12.20

14.37

10.60

دیگر

11.15

11.50

10.93

9.49

11.87

میزان

235.35

248.54

215.25

208.93

186.06

**********

ش ح۔ ک ا۔ ف ر

U. No.2654



(Release ID: 1906651) Visitor Counter : 69


Read this release in: English