وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت کا مہمان نوازی کی تعلیم کے ہنر مندی کے پروگرامس ایک مستقل اور جاری پہل ہے: جی کشن ریڈی
سیاحت کی وزارت، خدمات فراہم کرنے والوں کی اسکیم کے لئے صلاحیت سازی کے تحت غیر منظم/ منظم شعبے کے لئے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں مختلف قلیل مدتی ہنرمندی کے کورسز فراہم کرتی ہے
Posted On:
13 MAR 2023 6:07PM by PIB Delhi
سیاحت ،ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہنرمند افرادی قوت مہمان نوازی کی صنعت کی کامیابی کا ایک بڑا عنصر ہے۔ مہمان نوازی کی تعلیم کے ہنر مندی کے پروگرامس ، ملک کے مختلف حصوں میں سیاحت کی وزارت کا ایک مستقل اور جاری اقدام ہے۔مہمان نواز ی کی تعلیم ، ہوٹل مینجمنٹ اور کیٹرنگ ٹکنالوجی کے لئے قومی کونسل کے ساتھ منسلک اداروں کے ذریعہ دی جاتی ہے، جو حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت کی نگرانی کے تحت ایک اعلیٰ ادارہ ہے ۔اس کے 93 تعلیمی چیپٹر ہیں ، جس کے ذریعہ انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ کورسز جیسے 11 ریگولر کورسز چلاجاتے ہیں۔ تروپتی اور نوئیڈ ا میں انڈین کولینری انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ یوجی اور پی جی پروگرام کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (5سینٹر ) کے نام سے ایک اور ادارہ سفر اور سیاحت کی تعلیم اور تربیت کے شعبے میں ایک مثالی ادارہ ہے ۔ یہ ادارہ سیاحت اور سفر سے متعلق صنعت کے لئے مخصوص تربیت اور تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہ فی الحال دو سال کا کل وقتی ایم بی اے (ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ ) اور تین سال کا کل وقتی بی بی اے (ٹورزم اینڈ ٹریول ) پروگرام نیز دیگر قلیل مدتی ہنر مندی کے پروگرام / کورسز بھی کراتا ہے۔ اس کے علاوہ گوا میں واٹر اسپورٹس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کو انڈین انسٹی ٹیوٹ اینڈ ٹریول مینجمنٹ میں شامل کردیا گیا ہے اور یہ انسٹی ٹیوٹ تعلیم / تربیت ، تحقیق اور کنسلٹینسی بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ وائنڈ سرفنگ ،سیلنگ ، واٹر اسکنگ اور کیاکنگ وغیرہ جیسے ہنرمندی پر مبنی کچھ کورسز بھی کراتا ہے۔ ان سب باتوں کے علاوہ سیاحت کی وزارت خدمات فراہم کرانے والوں کی اسکیم کے لئے صلاحیت سازی کے تحت غیر منظم / منظم سیکٹر کے لئے مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے میں مختلف قلیل مدتی ہنر مندی کے کورسز فراہم کرتی ہے تاکہ ہر سطح پر سیاحت سے متعلق خدمات فراہم کرانے والوں کو تعلیم ،تربیت اور سرٹیفکیٹ فراہم کئے جاسکیں۔ یہ پروگرامس سینٹر ل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ ، اسٹیٹ آف انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ ،فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ ، اسٹیٹ ٹورز م ڈپارٹمنٹ / ڈیولپمنٹ کارپورشنز ، سیاحت کے بھارتی انسٹی ٹیوٹ اور ٹریول منجمنٹ ، انڈین کلینری انسٹی ٹیوٹ ، دیگر سرکاری انسٹی ٹیوٹ اور پینل میں شامل پرائیویٹ سیکٹر کے انسٹی ٹیوٹس کے ذریعہ نافذ کئے جاتے ہیں۔
سی بی ایس پی اسکیم کے تحت حسب ذیل اسکلنگ ، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
1-ہنرسے روزگارتک(ہنر مندی کا پروگرام ):- سی بی ایس پی اسکیم کے تحت ہنر سے روزگار تک پروگرامس ، ہنر مندی کے پروگراموں کے نفاذ کے لئے مختلف وزارتوں کے واسطے حکومت ہند کے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کی جانب سے نوٹی فائڈ کئے گئے عام ضابطوں کے تابع ہیں۔ یہ پروگرام فی الحال مہمان نوازی اور سیاحت کے سیکٹر میں کل 11 قلیل مدتی کورسز کی پیش کش کرتا ہے۔
2- صنعت کار ی کا پروگرام (اپ اسکلنگ ) اس پروگرام کا مقصد بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اسٹارٹ اپس کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے۔
3- اسکل ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن ( ری اسکلنگ) یہ پروگرام موجودہ خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے ہے تاکہ چار مہمان نوازی کی تجارت میں انہیں آزمایا جاسکے اور ان کی توثیق کرسکے ۔
4-سیاحت سے متعلق مہم جوئی کے کورسز (ری اسکلنگ ) اس پروگرام کا مقصد علاقائیت پر مبنی خصوصی ڈھانچہ سازی ، ہنر مندی کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں میں صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
5-سیاحوں کو زبان کی جانکاری فراہم کرانے والے یعنی سہولت کار (اپ اسکلنگ ) مختلف غیر ملکی زبانوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنا۔
6-سیاحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا / احساس کا پروگرام - یہ پروگرام موجودہ خدمات فراہم کرانے والوں کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔
7- منزل پر مبنی ہنر مندی کا فروغ - یہ پروگرام اس مقصدکے ساتھ نافذ کیا جاتا ہے کہ تمام ٹورسٹ سروس فراہم کرنےوالوں خصوصاََ سیاحتی مقامات اور منزل کے نزدیک رہنے والے لوگوں کی صلاحیت سازی کی جاسکے ۔ ان میں احساس پیداکیا جاسکے اور روز گار کے مواقع بڑھائے جاسکیں ۔
*********
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-2651
(Release ID: 1906642)
Visitor Counter : 92