وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت، ملک کے 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے سابق فنکاروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے ‘سابق فنکاروں کو مالی مدد’ نام کی اسکیم چلاتی ہے

Posted On: 13 MAR 2023 6:04PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت ملک کے 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے سابق فنکاروں کو ماہانہ آرٹسٹ پنشن کی شکل میں مالی مدد فراہم کرنے کےلئے  ‘سابق فنکاروں کو مالی مدد’ نام کی اسکیم چلاتی ہے (پہلے اس اسکیم کا نام ‘فنکاروں کے لئے  پنشن اور طبی مدد کی اسکیم’ تھا)۔ حکومت ہمیشہ اس بات کی کوشش کرتی ہے کہ مستفیدین کو وقت پر پنشن جاری کردی جائے۔ تاہم ، مجوزہ فنکاروں کو مالی مدد  فراہم کرنا اس بات سے مشروط  ہے کہ  اس اسکیم کے تحت  منتخب کئے گئے  مستفیدین کو  ڈیجیٹل لائف  سرٹیفکٹ، انکم سرٹیفکٹ وغیرہ جیسے  ضروری  کاغذات  وقت پر جمع کردئے جائیں۔  منتخب مستفیدین کے ذریعہ ضروری کاغذات جمع نہ کرنے کی صورت میں انہیں وقت پر پنشن  ملنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

مستفیدین کی طرف سے جب تمام کاغذات  موصول ہو جاتے ہیں ، تو  اس کے بعد  پنشن کو تیزی سے  جاری کرنے کی  ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ آرٹسٹ پنشن  کو جاری کرنا ، چونکہ ایک مسلسل  عمل ہے، لہذا  زیر التوا  پنشن کو  ضروری کاغذات  موصول ہو جانے کے بعد تیزی سے  جاری کرنے کے لئے قدم اٹھائے جاتے ہیں۔

وزارت ثقافت  نے  سال 2017  سے پہلے منتخب مستفیدین کو  ماہانہ آرٹسٹ  پنشن جاری کرنے کے لئے  2009  کے  ایک مفاہمت نامہ  کے ذریعہ لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی)  کو  اس کام کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ایل آئی سی کی کارکردگی کا جائزہ وقتا  فوقتا لیا جاتا ہے اور  آرٹسٹ مستفیدین کے ذریعہ ضروری کاغذات جمع کرنے کے بعد انہیں  وقت پر  پنشن جاری کرنے کے لئے  ایڈوائزری  جاری کی جاتی ہے اور  ساتھ ہی  اس سلسلے میں  سہ ماہی رپورٹ  جمع کرنے کے لئے  بھی کہا جاتا ہے۔ پرانے فنکاروں کو  پنشن جاری کرنے میں  ہونے والی تاخیر  کو  کم کرنے کے لئے  سال 18-2017  سے  خود وزارت کے ذریعہ  منتخب مستفیدین کی طرف سے  ضروری کاغذات  جمع کرنے کے بعد  انہیں آرٹسٹ پنشن جاری  کیا جا رہا ہے۔

یہ جواب  آج لوک سبھا میں  ثقافت، سیاحت  اور  شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے  دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ ق ر

U-2652


(Release ID: 1906640) Visitor Counter : 80
Read this release in: English