وزارت خزانہ

ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی میں 2021-22(پہلی  آر ای) میں 9.1 فیصد اور 23-2022 (دوسرے اے ای) میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے:خزانہ کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری

Posted On: 13 MAR 2023 7:23PM by PIB Delhi

اعداد و شمار کے قومی دفتر، اعداد و شمار اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی)کے جاری کردہ قومی آمدنی کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق حقیقی جی ڈی پی میں 22-2021 (پہلی آر ای) میں 9.1 فیصد اور 23-2022 (دوسرے اے ای) میں 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سالانہ اعداد و شمار، جو کہ تشخیص کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کرتا ہے، ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستانی معیشت کی ترقی کی رفتار مکمل بحالی کے بعد جاری ہے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ہندوستان کو 2023 میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بننے کا اندازہ لگایا ہے۔

ورلڈ بینک کے عالمی ترقی کے اشارے پر دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  ہندوستان 2021 میں موجودہ امریکی ڈالر پر ممالک کی جی ڈی پی کی درجہ بندی کے لحاظ سے 5ویں سب سے بڑی معیشت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2638)



(Release ID: 1906621) Visitor Counter : 128


Read this release in: English