وزارت خزانہ
خزانہ کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے کہا کہ کرپٹو اثاثوں کے بارے میں پالیسی طریقہ کار پر بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے حکومت جی- 20 ممالک کے ساتھ مصروف عمل ہے
Posted On:
13 MAR 2023 7:21PM by PIB Delhi
حکومت کرپٹو اثاثوں کے بارے میں پالیسی طریقہ کار پر بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے جی- 20 ممالک کے ساتھ مشغول ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ جی 20 کی ہندوستان کی صدارت بین الاقوامی تعاون کے ایجنڈے پر کرپٹو اثاثوں پر ترجیح سمیت مختلف ترجیحات کو رکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ کرپٹو اثاثے تعریف کے لحاظ سے سرحد سے مبرا ہیں اور ریگولیٹری ثالثی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا، ریگولیشن کے لیے یا پابندی کے لیے کوئی بھی قانون سازی صرف خطرات اور فوائد کی تشخیص اور مشترکہ درجہ بندی اور معیارات کے ارتقا کے لیے اہم بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ہی کارگر ہو سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U:2637)
(Release ID: 1906620)
Visitor Counter : 95