وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

دو ہزار اٹھارہ انیس  کے بعد سے پچھلے چار سالوں کے دوران ڈیجیٹل ادائیگی کے حجم میں 200 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ ہندوستان میں ڈیجیٹل لین دین میں کایا پلٹ


مالی سال 22-21 میں 45 بلین یو پی آئی ٹرانزیکشنز رجسٹرڈ ہوئے، جو پچھلے 3 سالوں میں 8 گنا اور پچھلے 4 سالوں میں 50 گنا ترقی کو ظاہر کرتا ہے

Posted On: 13 MAR 2023 7:20PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے موجودہ مالی سال کے لیے روپے ڈیبٹ کارڈز اور کم قیمت والے بھیم-یو پی آئی لین دین کے فروغ کے لیے ترغیبی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسان راؤ کراد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند، آر بی آئی، این پی سی آئی اور بینکوں کی طرف سے ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے اور ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کچھ اقدامات بھیم- یو پی آئی ،یو پی آئی-123، آدھار پیمنٹ بریج ،اے ای پی ایس وغیرہ ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مختلف اقدامات کے نتیجے میں ہندوستان میں ڈیجیٹل لین دین میں ایک مثالی تبدیلی آئی ہے جو کہ پچھلے چار مالی سالوں میں ڈیجیٹل لین دین کے حجم میں ہونے والے اضافے سے ظاہر ہوتا ہے جیسا کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے:

مالی سال

حجم (کروڑ میں)

2018-19

2326.02

2019-20

3400.25

2020-21

4374.45

2021-22

7197.68

ماخذ: آر بی آئی

جیسا کہ مندرجہ بالا جدول سے مشاہدہ کیا گیا ہے، 19-2018سے پچھلے چار سالوں کے دوران ڈیجیٹل ادائیگی کے حجم میں 200 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 22-2021 میں رجسٹرڈ یو پی آئی لین دین 45 بلین تھے، جو پچھلے 3 سالوں میں 8 گنا اور پچھلے 4 سالوں میں 50 گنا اضافہ کو دکھاتے ہیں۔

پچھلے سال یعنی 2022 کے دوران رجسٹرڈیو پی آئی لین دین کا ماہانہ ڈیٹا درج ذیل ہے:

مہینہ

یو پی آئی لین دین کا حجم (کروڑ روپے میں)

جنوری-22

461.715

فروری-22

452.749

مارچ-22

540.565

اپریل-22

558.305

مئی-22

595.52

جون- 22

586.275

جولائی22

628.84

اگست-22

657.963

ستمبر-22

678.08

اکتوبر-22

730.542

نومبر-22

730.945

دسمبر-22

782.949

ماخذ- این پی سی آئی

مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اسکیم بینکوں کو پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) اورروپے ڈیبٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے ای کامرس لین دین اور کم قیمت کے پرسن ٹو مرچنٹ (پی2 ایم ) لین دین کو فروغ دینے کے لیے  بھیم- یو پی آئی  پلیٹ فارم پر 2,000 روپے تک) مالی ترغیب فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیم یو پی آئی لائٹ اور یو پی آئی 123 پے  کو اقتصادی اور صارف دوست ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کے طور پر بھی فروغ دیتی ہے۔ ایم ای آئی ٹی وائی نے مالی سال 2022-23 کے لیے اسکیم کے لیے 2,600 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ترغیبی اسکیم نے بینکوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ایک مضبوط ماحولی نظام بنانے اور روپے ڈیبٹ کارڈز اور بھیم – یو پی آئی  کو تمام شعبوں اور آبادی کے حصوں میں کم لاگت والے ڈیجیٹل ادائیگی کے موڈ کے طور پر فروغ دینے کی ترغیب دے کر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بینک اپنے صارفین کو ڈیجیٹل موڈ میں بہتر اور پریشانی سے پاک بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اپنا رہے ہیں۔ مزید برآں ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے تاکہ ملک کے لوگوں کے لیے بغیر کسی پریشانی اور بغیر کسی رکاوٹ کے بینکنگ لین دین کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2636)


(Release ID: 1906611) Visitor Counter : 127


Read this release in: English