کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر میں لیتھیم ریزرو کی تلاش

Posted On: 13 MAR 2023 5:37PM by PIB Delhi

  کانکنی ، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ جی ایس آئی نے فیلڈ سیزن 21-2020 اور 22-2021 کے دوران جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے سلال –ہیمنا علاقوں میں جی 3مرحلے کی معدنیاتی کھوج کے پروجیکٹوں کو انجام دیا اور یہ 5.9ملین ٹن کچے لیتھیم کے ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے اور اس سلسلے میں رپورٹ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر کی حکومت کو سونپ دی گئی ہے۔

جی ایس آئی نے لیتھیم وسائل کے شناخت کے لئے جموں و کشمیر میں مزید کھوج کی سرگرمیوں کو انجام دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ جموں و کشمیر میں موجود لیتھیم کی تخمینہ قیمت کیا ہوسکتی ہے، اس کا اندازہ مزید تلاش کی سرگرمیوں کی تکمیل کے بعد لگایا جائے گا۔

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) میپنگ کے ذریعے بیس لائن جیو سائنس ڈیٹا تیار کرتا ہے، جیسے ارضیاتی، جیو کیمیکل، جیو فزیکل جو منظم معدنیات کی تلاش کے لیے ممکنہ علاقے کی شناخت کے لیے پیشگی شرط ہے۔ نقشہ سازی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جی ایس آئی مختلف اہم معدنی اشیاء بشمول لیتھیم کے لیے منظم معدنیاتی کھوج کی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔

جموں و کشمیر کے حصوں میں ریاسی ضلع کے سلال-ہیمنا علاقوں میں لیتھیم کی تلاش کے عمل کو جاری رکھنے کے طورپر جی ایس آئی نے پناسا- دُگا-بل دھانن –چکر-سنگرمرگ(سارو-دا-باس)میں لیتھیم اور متعلقہ معدنیات پر ایک اور کھوجی جی 4مرحلے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ موجودہ فیلڈ سیزن 23-2022کے دوران ریاسی ضلع میں کھوج اور تلاش کا کام جاری ہے۔

نقشہ سازی کے ماحصل کی بنیاد پر مستقبل میں جموں و کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں لیتھیم سمیت مختلف معدنیاتی اشیاء پر مزید کھوج کے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 2627)




(Release ID: 1906583) Visitor Counter : 106


Read this release in: English