محنت اور روزگار کی وزارت

سماجی تحفظ کوڈ 2020 ، گگ اور پلیٹ فارم کارکنوں کے لیے مناسب سماجی تحفظ کی اسکیموں کی تشکیل کا التزام کرتا ہے

Posted On: 13 MAR 2023 5:13PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پہلی بار سماجی تحفظ کوڈ 2020  میں ’گگ ورکر‘ اور ’پلیٹ فارم ورکر‘ کی تعریف پیش کی گئی ہے۔ سماجی تحفظ کوڈ 2020، زندگی اور معذوری کے احاطہ، حادثاتی بیمہ، صحت اور زچگی کے فوائد، بڑھاپے میں تحفظ وغیرہ سے متعلق معاملات پر گگ ورکرس اور پلیٹ فارم ورکرس کے لیے مناسب سماجی تحفظ کی اسکیموں کی تشکیل کا التزام کرتا ہے۔ ایک سوشل سیکورٹی فنڈ قائم کرنے کا التزام کرتا ہے اور فنڈ کے ذرائع میں سے ایک ایگریگیٹر کے سالانہ ٹرن اوور کے 1 سے 2 فیصد کے درمیان ایگریگیٹر کی طرف سے اس طرح کے کارکنوں کو ادا کردہ یا قابل ادائیگی رقم کے 5 فیصد کی حد کے ساتھ مشروط ہے۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ حکومت نے 26.08.2021 کو ای-شرم پورٹل کا آغاز کیا ہے، تاکہ غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن اور ایک جامع قومی ڈیٹا بیس تیار کیا جاسکے، جس میں گگ ورکرس اور پلیٹ فارم ورکرس شامل ہوں۔ یہ ایک شخص کو خود کے اعلان (سیلف ڈکلیئریشن) کی بنیاد پر پورٹل پر خود کو رجسٹر کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو کہ تقریبا ً 400 پیشوں پر محیط ہے۔ گگ ورکرس اور پلیٹ فارم ورکرس کے لیے نظر ثانی شدہ ماڈیول، ستمبر 2022 میں ای-شرم پورٹل پر لائیو بنایا گیا تھا اور پلیٹ فارم ورکرز کے طور پر 38,000 سے زیادہ پلیٹ فارم ورکرس کو ای-شرم پورٹل پر رجسٹر/اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2621

13.03.2023



(Release ID: 1906564) Visitor Counter : 105


Read this release in: English