الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ایم ای آئی ٹی وائی نے ‘ ڈجیٹل انڈیا ٹیکیڈ –حکمت عملی اورنفاذ’کے موضوع پر چنتن شِور کا اہتمام کیا
‘عام شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلی’ ،‘اگلے 5 سالوں کے لیے جاری اقدامات کی صف بندی’، ‘ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنا’،‘ نئے ڈیجیٹل مضامین جوکالج کے نصاب میں شامل کیے جائیں گے’ ، اسٹارٹ اپ اورمینوفیکچرنگ ایکوسسٹم کی ترقی کے لئے ریگولیٹری سپورٹ’ اور‘سرکاری دفاتر میں کمپیوٹرز کو سائبر خطرے سے محفوظ رکھنا’ جیسے چھ موضوعات پر بات چیت ہوئی
ایم ای آئی ٹی وائی اور اس کی تنظیموں کے 200 سے زائد عہدیداروں نے شرکت کی
Posted On:
11 MAR 2023 9:20PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور مختلف تنظیموں کے افسران نے آج نئی دہلی کے سشما سوراج بھون میں ایک روزہ چنتن شِور میں حصہ لیا۔ پروگرام کی ترتیب ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے کی اور تقریب کو الیکٹرانکس اور آئی ٹی، مواصلات اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی وشنو نے خطاب کیا۔ وزارت کے سینئر افسران اور تنظیموں کے سربراہان نے بھی شِور میں شرکت کی۔

شِور میں وزارت، اس کی تنظیموں اور فیلڈ دفاتر سے 200 سے زیادہ افسران نے شرکت کی ۔ اس میں چھ موضوعات پر وسیع بحث کی گئی۔ یہ موضوعات تھے: (1)۔ MeitY معاشرے کے تمام طبقوں خصوصاً محروم طبقے کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں کس طرح اپنا تعاون پیش کرسکتاہے ؟ (2)۔ کس طرح جاری پروگراموں، اسکیموں اور منصوبوں کو آنے والے دنوں میں ضروریات کے مطابق کیا جانا چاہئے؟ (3)۔ آن لائن گیمز کی لت، کرپٹو کرنسی کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان، سوشل میڈیا میں جعلی خبریں، بچوں تک غیر اخلاقی مواد کی رسائی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟ (4)۔ کالج کے نصاب میں کون سے نئے مضامین شامل کیے جائیں؟ (5) ضوابط میں رکاوٹیں/دقتیں جو اسٹارٹ اپ اور مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی کو محدود کر رہی ہیں اور (6) حکومت کے دفاترمیں کمپیوٹرز کو سائبر خطرے سے محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ۔

شرکاء کی طرف سے دی گئی تجاویز کو وزیر نے سراہا اور افسران کو ملک کے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے عام چلن سے ہٹ کر وقت سے پہلے سوچنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکیموں اور منصوبوں کا ان کی اعلیٰ تاثیر اور وزارت کے اہداف سے مطابقت کے لیے جائزہ لیا جانا چاہیے۔
************
(ش ح ۔اک ۔ ع آ)
U -2599
(Release ID: 1906272)
Visitor Counter : 143