عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈوڈا میں این ایچ پی سی ،این ایچ آئی ڈی سی ایل اور جی آر ای ایف کے تحت نافذ ہونے والے میگا پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا


سبھی ایچ ای پی اور این  ایچ پروجیکٹ اس علاقے کی اقتصادی سرگرمیوں میں تبدیلی لائیں گے

Posted On: 11 MAR 2023 5:36PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، سائنس اور ٹکنالوجی اور ارضیاتی سائنس  ؛پی ایم  او، عملہ، عوامی شکایات، پینشن،جوہری توانائی اور خلا کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر میں ڈوڈہ ضلع کے ڈی سی دفتر کے کانفرنس ہال میں این ایچ آئی ڈی سی ایل ، این ایچ پی سی اور جی آر ای ایف کے تحت نافذ ہونے والے  میگا پروجیکٹوں کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک تجزیاتی میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-03-11at5.35.24PMKUIP.jpeg

شروع  میں ڈوڈہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر جناب وشیش مہاجن نے وہاں موجود لوگوں کا استقبال کیا اور متعلقہ ضلعوں ڈوڈہ اور کشتواڑ میں  روڈ انفرانسٹرکچر کی تعمیر و ترقی میں بی آر او (جی آر ای ایف) اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعہ حاصل کی گئی کامیابیوں اور پیش رفت کا ایک خاکہ  پیش کیا۔  این ایچ پی سی کے اہلکاروں نے بھی وزیر موصوف کو پروجیکٹ کی تفصیلی اور سلسلہ وار معلومات فراہم کیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا  کہ  ہائیڈرو الیکٹرک   پروجیکٹ (ایچ ای پی) ، کیرو 2024 تک آپریشن کے لیے تیار ہوجائے گا جبکہ ایچ ای پی کوار اور ایچ ای پی  پاکل بالترتیب 2026 اور 2027 تک تیارہوجائیں گے۔

میٹنگ کے دوران این ایچ آئی ڈی سی ایل کے تحت سدھ مہادیو درنگا سرنگ ، گوہا –کھلینی راستہ ، کھلینی –کھان بل  روڈ، کھلینی سرنگ ، سنگ پورہ –وائلو سرنگ  پر بات چیت کی گئی اور بتایا گیا کہ سبھی کام تیزی سے جاری ہیں اور تمام پروجیکٹ متعینہ وقت پر پورے ہوجائیں گے۔

میگا پروجیکٹوں میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگاردینے  کے سلسلہ میں مقامی  نمائندوں کے طالبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے ڈی سی کشتواڑ ڈاکٹر دیوانش یادو کو این ایچ پی سی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے تحت  آنے والے  سبھی سرکاری پروجیکٹوں میں مقامی لوگوں کا روزگار میں مناسب حصہ  یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

وزیرموصوف نے زور دے کر کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت  کی کوشش ہے کہ  مرکز کے ذریعہ امداد یافتہ سبھی پروجیکٹوں کا فائدہ تمام اہل لوگوں  اور قطار میں لگے  آخری فرد تک  پہنچایا جائے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کارگزار ایجنسیوں اور انتظامیہ سے کہا  کہ وہ اپنی کوششوں کو دوگنا کریں ،جدید ٹکنالوجی کا استعمال کریں اور معیاری زندگی کو بہتر کرنے والے مرکزی حکومت کے  زیر انتظام علاقے کے سبھی حصوں میں  جاری معروف ترقیاتی پروجیکٹوں کو پہنچانے اور عوام اور حکومت کی توقعات تک پہنچنے کے لئے ہم آہنگی  کے ساتھ کام کریں، خاص طور سے ڈوڈہ، کشتواڑ  اور رام بن جیسے  دیہی ضلعوں کے لئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-03-11at5.36.17PMUX4Q.jpeg

اس میٹنگ میں جناب دھانانتر سنگھ کوتوال ،ڈی ڈی سی چیئرمین ڈوڈہ   محترمہ سنگیتا رانی بھگت، ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن  جناب وشیش مہاجن ، ڈی سی ڈوڈہ  ڈاکٹر دیوانش یادو ،ڈی سی کشتواڑ جناب عبدالقیوم ، ایس ایس پی ڈوڈہ جناب  پران سنگھ ، ڈی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے  بھارتی، اے ڈی سی ڈوڈہ  جناب سندیپ سدھیرا ، این  ایچ آئی ڈی سی ایل کے  کارگزار ڈائریکٹر جناب  این ایس  گل ، جی ایم این ایچ  آئی ڈی سی ایل کرنل وائی کےگوتم ، او سی جی آر ایف 118کشتواڑ جناب اشوک کمار  بھانوال ، ایس ایم (ایچ آر دلہستی پاور اسٹیشن جناب سچن وشوکرما  ، ایس ایم  (آئی ٹی) دلہستی پاور اسٹیشن جناب ایم کے کشیپ ، گروپ جبرل منیجر ایچ ا و پی دلہستی پاور اسٹیشن جناب ششی پال سنگھ ،ایس ایم (ای این وی) راتلے ایچ ای پی  جناب اشونی کمار  شاہی ، ڈی جی ایم (ایچ آر) راتلے ایچ ای پی جناب ونود کمار شرما، جی ایم (الیکٹریکل) راتلے ایچ ای پی  اور دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔

****

ش  ح۔ ق ت۔ ج

UNO-2598




(Release ID: 1906271) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Tamil