مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

جناب دیوسینا چوہان  نےسدھ مہادیو میں عوامی پیش رسائی کے پروگرام انعقاد کیا


ضلع ادھم پور میں ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا

Posted On: 01 MAR 2023 9:45PM by PIB Delhi

ضلع ادھم پور میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور فلیگ شپ اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے، مواصلات کے مرکزی وزیر جناب دیوسینا چوہان نے آج ضلع ادھم پور کا ایک وسیع دورہ کیا تاکہ سی ایس ایس اور کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس ، ادھم پور میں دیگر ترقیاتی پروگراموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے۔

2.jpeg

جناب دیو سینا چوہان ادھم پور میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں

آغاز میں ادھم پور کی ڈپٹی کمشنر محترمہ کریتیکا جوتسنا نے وزیر موصوف کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں، فلیگ شپ اسکیموں کی شعبہ وار تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔ انھوں نے چیئر کو ہولی ریویو دیوکا کی آلودگی میں کمی، یوگا بین الاقوامی کنوینشن سینٹر منتلائی، چنانی سدھ مہادیو روڈ (این ایچ-244)، این ایچ -44، ادھم پور سے چینانی،منتلائی  اور سدھ مہادیو وغیرہ میں  سیاحتی سہولیات کی مربوط ترقی سمیت  میگاپروجیکٹس کی پیشرفت کے بارے میں بتایا۔

مرکزی وزیر نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں، میگا پروجیکٹس سی ایس ایس اور دیگر فلیگ شپ پروگراموں کا شعبے وار جامع جائزہ لیا۔

 مختلف محکموں کے ضلعی سربراہوں نے ، مرکزی وزیر کو اپنے متعلقہ محکموں کی طرف سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کی صورتحال اور ان کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی ڈی سی سے یہ کہا گیا کہ وہ تمام جاری تریاقی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ضلع افسران سے رائے لیں۔ مرکزی وزیر نے  متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام اسکیموں کے موثر نفاذ اور تمام اسکیموں کے تحت  صد فی صد پہل استفادہ کنندگان کی کوریج کے لیے اپنے افرادی قوت اور مشینری کو متحرک کریں نیز کسی بھی اہل استفادہ کنندہ کو چھوڑا نہ جائے۔ انھوں نے تمام افسران کو نچلی سطح پر بہتر نتائج کے لیے تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔

1.jpeg

پی ایم جے ایس وائی اور پی ڈبلیو ڈی شعبے کی سڑک کے لحاظ سے پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے، مرکزی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کی پیشرفت کو تیز کریں اور وقت کی مقررہ حد کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کریں۔ انھوں نے جل جیون مشن پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور اس پر عمل آور کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

مرکزی وزیر نے بعد میں ، ڈی سی آفس کمپلیکس ادھم پور میں 176.50 لاکھ روپئے کی منظور شدہ لاگت سے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی ایس کے اسٹوریج گودام کے ساتھ نئی تعمیر شدہ انتخابی عمارت کا افتتاح کیا۔

راستے میں مرکزی وزیر نے چینانی میں ان اوشدھی مرکزی کا بھی دورہ کیا۔ سی ایم او نے بتایا کہ جن اوشدھی کیندر، سماج کے معاشی طور پر کمزور طبقے کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ مرکزی وزیر نے ڈاکٹروں اور عملے کے ارکان سے بھی بات چیت کی اور عام لوگوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

مرکزی وزیر نے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مستحقین میں صحت کارڈ تقسیم کئے۔

سدھ مہادیوپہنچنے پر ، پی آر آئیز علاقے کے عام لوگوں نے مرکزی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ مرکزی وزیر نے ضلع ادھم پور کی سدھ مہادیو تحصیل چنانی میں عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا۔

اسی دوران، اس سے قبل مرکزی وزیر اور ڈی سی نے سدھ مہادیو کے مقدس شیومندر میں پوجا ارچنا کی اور ملک کی امن اور خوشحالی کی دعا کی۔

پیش رسائی کے پروگرام میں ، ڈی ڈی سی کونسلر محترمہ اوشا دیوی، ڈی ڈی سی چیئرمین، جناب پرکاش چند، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سرپنچ، پنچ اور بڑی تعداد میں عام لوگوں کی شرکت دیکھی گئی۔

3.jpeg

بات چیت کے دوران، پی آر آئی کے اراکین نے مرکزی وزیر کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کئی مسائل اور مطالبات پیش کیے جن میں علاقے میں موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ، مقامی مصنوعات کی مارکیٹنگ، منریگا کے کاموں کے تحت زیر التوا واجبات، جے جے ایم کا نفاذ، پنجترتھی کی ترقی کے لیے خصوصی پیکیج، علاقے کو سیاحت کے نقشے پر لانا، ہر محکمے میں عملے کی کمی،علاقے میں یاترا، مہم جوئی، مذہبی اور دیہی سیاحت کو فروغ دینا، کرلہ سے گوری کنڈ تک سڑک کی تعمیر، گاؤں کے حساب سے راشن ڈپو کھولنا، دیہاڑی داروں اور این وائی سیزکو باقاعدہ بنانا، پٹنی ٹاپ کو چوڑا کرنا، سناسر سڑک وغیرہ شامل ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد زمینی سطح پر سرکاری اسکیموں کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لینا اور عوام سے رائے حاصل کرنا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بات چیت کے انعقاد کا بنیادی مقصد، بنیادی سطح پر مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لینا اور پی آر آئی سے رائے لینا ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ 2014 کے بعد وزیر اعظم ہند کی قیادت میں، ترقی کا شاندار راستہ جی- 20کی صدارت تک پہنچا ہے۔ یہ ملک کو دنیا کے سامنے اپنی نرم طاقت سمیت اپنی استعداد کا مظاہرہ کرنے کا ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔ مرکزی وزیر نے محکمہ ڈاک کے ملازمین کی انتھک کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران ملک بھر کے لوگوں کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یوگا انٹرنیشنل سینٹر اور چنانی سدھ مہادیو روڈ پروجیکٹ، اس علاقے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گے، جس سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے پی آر آئی کو بااختیار بنایا ہے، وہ حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کام کر رہے ہیں اور تمام شعبوں میں ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی وزیر نے صبر سے سماعت کی اور مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے عوام/پی آر آئیز کو یہ بھی یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات کو مقررہ وقت میں اصولوں کے مطابق پورا کیا جائے گا۔

مختلف سرکاری محکموں، جیسے زراعت، باغبانی، کھیل، صحت، سماجی بہبود، دستکاری، ہینڈلوم وغیرہ نے، اپنے محکمانہ بیداری کے اسٹال لگائے تھے۔ مرکزی وزیر نے ڈی سی کے ساتھ ایک راونڈ لیا اور حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی اور دیگر اسکیموں کے بارے میں معلومات کی تشہیر کے لیے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ مرکزی وزیر نے اسکیم کے عملے کے ارکان اور استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور زمینی اسکیموں کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا اور استفادہ کنندگان سے رائے بھی لی۔

مرکزی وزیر نے ممتا کٹس اور بی بی بی پی کے تحت، کھیلو کے تحت کھیل کی کٹس، سکنیا سمردھی یوجنا کے تحت پاس بک، وہیل چیئر بھی تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے اس موقع پر مستحقین میں پاور ٹلر مشینیں بھی تقسیم کیں۔

بعد ازاں مرکزی وزیر نے بین الاقوامی یوگا سینٹر کا دورہ کیا اور تمام عناصر کا ایک چکر لگایا اور کام کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیاحتی سہولت مرکز کی مربوط ترقی کے سلسلے میں، متعلقہ افسران کی میٹنگ کی صدارت بھی کی اور منتلائی ادھم پور میں زیر تعمیر بین الاقوامی یوگا سنٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پروجیکٹ مینیجر این پی سی سی جناب کے آر رانا نے، مرکزی وزیر کو باوقار پروجیکٹ پر تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ 23 اجزاء پر مشتمل ہے جس میں ٹورسٹ فیسیلی ٹیشن سینٹر، یوگا ویلنیس سپا اور آیوروید کمپلیکس، ڈائننگ سینٹر، ایکو لاگ ہٹس، مراقبہ انکلیو وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر کو مزید بتایا کہ کام اپنے آخری مراحل میں ہے اور جلد مکمل ہو جائے گا۔

*****

U.No. 2514

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1906065) Visitor Counter : 79


Read this release in: English