کانکنی کی وزارت
بھارت اور آسٹریلیا نے معدنیات میں سرمایہ کاری کی شراکت داری کا اہم سنگ میل طے کیا
Posted On:
11 MAR 2023 2:47PM by PIB Delhi
بھارت اور آسٹریلیا نے دونوں ممالک کے درمیان سپلائی چین کو فروغ دینے کے لیے اہم معدنیات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی سمت میں کام کرنے میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور وسائل اور شمالی آسٹریلیا کے وزیر میڈلین کنگ نے جمعہ کو دو طرفہ گفت و شنید کی اور اعلان کیا کہ شراکت داری نے پانچ اہدافی منصوبوں (دو لیتھیم اور تین کوبالٹ) کی نشاندہی کی ہے جن پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے وزراء نے تعاون کو گہرا کرنے اور بھارت آسٹریلیا اہم معدنیات سرمایہ کاری شراکت داری کے لیے اپنے موجودہ وعدوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
شراکت داری کے تحت سرمایہ کاری آسٹریلیا میں پراسیس کی جانے والی اہم معدنیات کی بنیاد پر نئی سپلائی چین بنانے کی کوشش کرے گی، جس سے بھارت کے اپنے بجلی کے نیٹ ورک سے اخراج کو کم کرنے اور برقی گاڑیوں سمیت عالمی مینوفیکچرنگ مرکز بننے کے منصوبوں میں مدد ملے گی۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کی کابیل اور سی ایم او آسٹریلیا کے درمیان شراکت داری مارچ 2022 میں دونوں تنظیموں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد ایک سال کے قلیل عرصے میں پہلا سنگ میل طے کرلیا ہے۔
آسٹریلیائی وزیر کنگ نے کہا کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور برقی گاڑیوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے بھارت کے اہداف آسٹریلیا کے اہم معدنیات کے شعبے، قابل تجدید برآمدات اور مضبوط سپلائی چین کی تعمیر کے لیے زبردست مواقع اور امکانات پیش کرتے ہیں۔ دونوں ممالک مل کر کام کرتے ہوئے اخراج کو کم کرنے، توانائی کے تحفظ کی ضمانت دینے اور اہم معدنیات اور صاف ٹیکنالوجی کے لیے عالمی منڈیوں کو متنوع بنانے کے لیے عزم بستہ ہیں۔
آسٹریلیا دنیا کا تقریباً نصف لیتھیم پیدا کرتا ہے، کوبالٹ کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر اور نایاب زمین کا چوتھا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔ اگلی تین دہائیوں میں کم اخراج والی ٹیکنالوجیوں کی عالمی طلب میں متوقع اضافے کے ساتھ، یہ شراکت داری باہمی طور پر فائدہ مند اہم معدنیات کی فراہمی کی زنجیروں کو محفوظ بنانے کی طرف ایک طویل سفر طے کرے گی۔
وزیر جناب جوشی نے 2022 میں مغربی آسٹریلیا کا دورہ کیا اور تیانکی لیتھیم انرجی کی کوینا لیتھیم ہائیڈرو آکسائیڈ ریفائنری کا دورہ کیا۔ وزیر جوشی کے مغربی آسٹریلیا کے دورے کے بعد اہم معدنیات پر شراکت داری میں مزید تیزی آئی ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2557
(Release ID: 1905973)
Visitor Counter : 208