سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ 23 لاکھ غیر مقیم ہندوستانی ، ہندوستان اور کنیڈ ا کے تعلقات کو مضبوط کررہے ہیں اور دونوں ملکوں کی ترقی میں تعاون دے رہے ہیں
کنیڈا کے وزیر اعظم اسکاٹ موئے کی سربراہی میں کنیڈا کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے آج ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور بجلی کی گاڑیوں ،سائبر فزیکل سسٹم ، گرین ہائڈروجن فیول ، کوائٹم ٹکنالوجیز ،فیوچر مینوفیکچرنگ اور گہرے سمندر میں کانکنی جیسے شعبوں میں تعاون کرنے کے علاوہ مشترکہ پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
03 MAR 2023 6:55PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،عملے ،عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ 23لاکھ غیر مقیم ہندوستانی ، ہندوستان اور کنیڈا کے تعلقات کو مضبوط کررہے ہیں اور دونوں ملکوں کی ترقی میں تعاون دے رہے ہیں۔
کنیڈا کے وزیر اعظم اسکاٹ موئے کی قیادت میں کنیڈا کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے آج ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور اور بجلی کی گاڑیوں ،سائبر فزیکل سسٹم ، گرین ہائڈروجن فیول ، کوائٹم ٹکنالوجیز ،فیوچر مینوفیکچرنگ اور گہرے سمندر میں کانکنی جیسے شعبوں میں تعاون کرنے کے علاوہ مشترکہ پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم اسکاٹ موئے کی قیادت میں کنیڈا کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کنیڈا میں 23 لاکھ غیر مقیم ہندوستانی ، قیام کرتے ہیں ، جو دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے اور انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانی ، جو دونوں ملکوں میں مثبت رول ادا کرنے میں تعاون دے رہے ہیں۔ دونوں ملکو ں کے درمیان ایک اچھا وسیلہ ثابت ہوں گے۔کیونکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے ہندوستانی طلباء کے لئے کنیڈا ایک سب سے پسندیدہ مقام ہے ۔
وزیر موصوف نے وفد کو یہ بھی بتایا کہ سائنس کے قومی دن کے موقع پر پچھلے ہفتہ ہندوستانی حکومت نے غیر مقیم ہندوستانی محققین / ماہرین تعلیم کو ہندوستانی محققین اور ماہرین تعلیم سے جوڑنے کے لئے غیر مقیم ہندستانیو ں کے واسطے ویبھو فیلو شپ کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان پائیدار توانائی ، ٹکنالوجیز ( جنریشن ، کنورژن ، اسٹوریج اور کنزرویشن ) ، ماحولیات اور صاف ستھری ٹکنالوجیوں ، حیاتیات پر مبنی معیشت ، مختلف ایپلی کیشن کے لئے بایو پر مبنی میٹریل ، خوراک اور زرعی ٹکنالوجیوں ، سستی حفظان صحت نیز دواسازی اور بایو میڈیکل انسٹرومینٹیشن ، جدید مینو فیکچرنگ کے لئے ٹکنالوجیز ، اے آئی کے لئے انٹی گریشن اور تمام شعبوں میں مشین لرننگ جیسے شعبوں اور کنیڈا کی صنعتوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ کنیڈا کی تحقیق وترقی کے اداروں او ر ٹکنالوجی میں اشتراک قائم کرکے تحقیق میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حال ہیں میں آزادی کے 75سال کی یاد میں وزیراعظم کی طرف سے قومی ہائڈروجن مشن شروع کیا گیا ہے ۔اس کا مقصدکاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے اورتوانائی کے قابل تجدیدوسائل کو بڑھانا ہے ۔وزیرموصوف نے مزید کہا کہ یہ ایک مستقبل کا وژن ہے، جو نہ صرف ہندوستان کی کاربن میں اخراج میں کٹوتی کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے بلکہ اس کی توانائی کے وسائل میں اضافہ کرسکتا ہے اور بیرونی انحصار کم کرسکتا ہے۔
کنیڈا کے وزیر اعظم جناب اسکاٹ موئے نے کہا کہ کنیڈ ااور ہندوستان کے تعلقات نے حالیہ برسوں میں زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مفادات ،آپسی جذبہ خیر سگالی اور تبادلوں کی وجہ سے یہ تعلقات کثیر رخی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی میں تعاون دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کا ایک کلیدی ستون ہے۔دونوں ملکوں کے تحقیقی ادارو ں ، ماہرین تعلیم اور صنعتوں نے مضبوط رشتوں کو آگے بڑھایا ہے اور وہ کلیدی تحقیق اور ترقی کی شراکتداری میں ایک کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔
اسکاٹ موئے نے کہا کہ ہندوستان اور کنیڈا کے ساسکٹ شیوان صوبے کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعلقات دلی میں اس کے دفتر کے کھل جانے کے بعد کافی اچھے ہوئے ہیں۔ ساسکٹ شیوان صوبہ ، ہندوستان کی توانائی اور خوراک کی یقینی فراہمی کے لئے ایک مضبوط شراکتدار ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-2502
(Release ID: 1905528)