بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک میں ساگرمالا پروگرام کے تحت 7 تیرتی ہوئی  جیٹیز کو منظوری دی گئی


  سیاحت، مقامی معیشت کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے 100فیصد گرانٹ کی منظوری  

Posted On: 03 MAR 2023 6:11PM by PIB Delhi

تیرتی  ہوئی جیٹیز سیاحت کے شعبے کے لیے انقلابی تبدیلی کا باعث ہیں۔ یہ ساگرمالا پروگرام کے تحت بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم اوپی ایس ڈبلیو) کے کلیدی اقدامات میں سے ایک ہے، جس کا مقصد  تیرتی جیٹیوں کے ایک منفرد اور اختراعی تصور کو فروغ دینا اور تیار کرناہے  جو کہ ہندوستان کی ماہی گیری اورسیاحت سے متعلق سرگرمیوں کے لئے استعمال ہونے والی  زیادہ بھیڑ والی چھوٹی بندرگاہوں کا متبادل حل ہے۔

کرناٹک میں، گروپورا ندی اور دریائے نیتراوتی پر واقع 7 تیرتی جیٹی پروجیکٹوں کو وزارت نے حال ہی میں منظوری دی ہے۔ یہ منصوبے سلطان باتھری، بنڈارو فیری، سینڈ پٹ بنگری، شمالی سینڈبار، اولڈ پورٹ، جیپیناموگارو اولڈ فیری، اور کسابہ بینگری میں واقع ہیں، اور سیاحت کو بڑھائیں گے ، روزگارپیداکریں گےاور  پورے جغرافیائی خطے میں صنعتوں میں زبردست  دولت پیدا کریں گے۔ دیہی علاقوں کو بہتر علاقائی انفراسٹرکچر اور سیاحت سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پیدا ہونے والے روزگار کے بہتر مواقع سے سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ساگرمالاپروگرام کے تحت وزارت کے ذریعہ ان منصوبوں کو 26  کروڑروپے کی 100فیصد فنڈنگ  کی منظوری دی  گئی ہے۔

بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے مرکزی وزیر،جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ‘‘عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی بصیرت مند قیادت میں حکومت ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لیے ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریہاس’’ کے نظریات کے لیے پرعزم ہے اور اسی کے مطابق ملک بھر میں ساگرمالا کے تحت  مختلف اقدامات کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ کرناٹک میں 27 پراجکٹس ہیں، جن کی مالیت 1428کروڑ روپے ہے جس میں ساگرمالا سے ان پروجیکٹوں کے لیے کل منظور شدہ فنڈز611 کروڑروپے  ہیں۔ اب تک، 70 کروڑ روپے کے تین منصوبے  کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔650 کروڑروپے کے  18 منصوبے کرناٹک میری ٹائم بورڈ کے لیے منظورکئے جاچکے ہیں ۔’’

تیرتی ہوئی  جیٹیوں میں متعدد ایپلی کیشنز ہیں جن میں میریناس، چھوٹی بندرگاہیں، فشنگ ہاربرز، فش لینڈنگ سینٹرز اور واٹر ڈروم شامل ہیں۔ روایتی جیٹیوں پر ان کے کئی فوائد ہیں جن میں ماحول دوست ہونا، طویل شیلف لائف ہونا اور آسانی سے دوبارہ ترتیب دیئے جانے کے قابل ہونا ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ماضی قریب میں بین الاقوامی رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے چند پائلٹ پراجیکٹس کو کامیابی سے نافذ کیا ہے۔ ان میں گوا میں مسافروں کی تیرتی  ہوئی جیٹیوں کا قیام، دریائے سابرمتی پر واٹر ایروڈروم اور سردار سروور ڈیم (سمندری جہاز کی خدمات کے لیے) شامل ہیں جن کے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ وزارت کے اسی طرح کے 80 سے زیادہ پروجیکٹ کرناٹک کے ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ ساحلی برادری کی مجموعی ترقی اور بہتری کے لیے ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔

*************

(ش ح ۔اک  ع آ)

U -2501

 


(Release ID: 1905526) Visitor Counter : 136


Read this release in: English