کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے پاس ایک دوسرے کی ضروریات، ممکنہ اہداف اور پائیداری کی طرف روڈ میپ کے بارے میں حساس ہوتے ہوئے الگ الگ اہداف اور مدت کار  ہونی چاہئے: جناب پیوش گوئل


وزیرموصوف نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں کہ ہر ایک کو آب و ہوا کے بحران کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کے حصول میں اپنا منصفانہ حصہ ڈالنا چاہیے

جناب گوئل نے کاروباری لیڈروں پر زور دیا کہ وہ پائیداری اور فطرت کے احترام پر توجہ مرکوز کریں

کرہ ارض  کو محفوظ اور سرسبز بنانے کی عالمی کوششوں میں برطانیہ اور یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری اہم ہے: جناب  پیوش گوئل

پائیداری اور جامع ترقی ہندوستان کی ترقی کے سفر کی کلید ہے: جناب پیوش گوئل

Posted On: 01 MAR 2023 7:28PM by PIB Delhi

 کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کو ایک دوسرے کی ضروریات، ممکنہ اہداف اور پائیداری کی طرف روڈ میپ کے بارے میں حساس ہوتے ہوئے  الگ الگ اہداف اور  مدت کار ہونی چاہئے۔ وہ آج نئی دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے انڈیا یورپ بزنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کنکلیو کے خصوصی پلینری سیشن میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

جناب گوئل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب ہمارے کام کو بینچ مارک کرنے اور قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سیز) کو پورا کرنے کی بات آتی ہے تو ہندوستان سرفہرست 5 تعمیل کاروں میں سے ایک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹیکنالوجی، فنانس اور پائیدار طرز زندگی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے جا رہے ہیں‘۔

جناب گوئل نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں کہ ہر کسی کو توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے، فضلہ کو کم کرنے، سرکلر اکانومی کو فروغ دینے اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے دوسرے ممالک کو سبز ترقی کی جانب منتقلی اور مدد کے ذریعے سبز اہداف کو حاصل کرنے میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ اس نے کہا کہ کرہ ارض  کو محفوظ اور سرسبز بنانے کی عالمی کوششوں میں برطانیہ اور یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری اہم ہے۔

انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ پائیداری اور جامع ترقی ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو بیان کرتی ہے۔ وزیر موصوف نے تمام کاروباری رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ پائیداری پر توجہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اقدامات فطرت کا احترام کریں۔

جناب گوئل نے کہا کہ آج کے کاروبار پائیداری کی قدر اور کاروبار کے ساتھ پائیداری کی تکمیل کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کاروبار کے لیے طویل المدتی قدر کی تجویز پائیداری سے نکلتی ہے کیونکہ یہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے کاروبار کو محفوظ بنائے گا اور ہمیں ایک بہتر مستقبل کے لیے تیار کرے گا۔

مہاتما گاندھی کے ٹرسٹی شپ کے وژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا کہ ہمیں بین الاقوام مساوات کی اہمیت کو تسلیم کرنا چاہیے اور مزید کہا کہ ہمیں زمین اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں نہیں ملی بلکہ اسے اپنے بچوں سے اُدھار لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہندوستان میں پائیداری اور فطرت کا احترام روایتی اور فطری طور پر آیا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ بڑی حد تک آب و ہوا کا بحران زیادہ مقدار میں ایندھن کے استعمال اور فضلہ پیدا کرنے سے پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک اجتماعی کوشش سے ہی موسمیاتی بحران سے نمٹنے اور پائیدار ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف ایک محرک  کا کردار ادا کر سکے گی اور یہ کاروبار اور بڑے پیمانے پر لوگ ہوں گے جنہیں ایسے طریقوں کو اپنانا ہو گا جو پائیدار ترقی کا باعث بنیں۔ '، انہوں نے وضاحت کی کہ  ’’اگر ہم اسے ایک عالمی ذمہ داری، ایک بہتر دنیا کے لیے مشترکہ عزم کے طور پر قبول کریں، تو ہم حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔ ہمیں رفتار کی ضرورت ہے اور ہمیں ایک پائیدار دنیا کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے''۔

وزیر موصوف نے توانائی ہفتہ کے دوران وزیر اعظم کو تحفے میں دی گئی جیکٹ کا حوالہ دیا جو کہ ری سائیکل پلاسٹک سے بنی تھی اور کہا کہ وزیر اعظم نے اسے پارلیمنٹ میں پہنا تھا اور یہ ایک نشانی اور تحریک ہے جس میں سبزتحریک کے لئے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں پائیداری اور جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے زیرو ڈیفیکٹ اور زیرو ایفیکٹ مینوفیکچرنگ کے وژن کا حوالہ دیا، جس میں معیار اور پائیداری ہندوستان کی ترقی کے سفر کے دو اہم عناصر ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جامع ترقی وزیر اعظم کا ایک اور وژن ہے جس کا مقصد ملک کے ہر شہری کی  زندگی میں خوشحالی لانا ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ حکومت عوام کی زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، اس طرح خاص طور پر نوجوانوں کی امنگوں کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور انہیں معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بااختیار بنایا گیا ہے۔ جناب گوئل نے مستقبل کی ترقی کے ایک اہم عنصر کے طور پر پائیداری کو تسلیم کرتے ہوئے ہندوستان کے 1.4 بلین کے بڑے صارفین کی بنیاد پر روشنی ڈالی۔

انڈیا یورپ بزنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کنکلیو کے خصوصی پلینری سیشن میں یورپی یونین (ای یو)، نیدرلینڈ، مالٹا اور برطانیہ(یوکے) نے شرکت کی۔

************

 

ش ح۔ج ق   ۔ م  ص

 (U: 2504)


(Release ID: 1905523) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi