زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
نئی دہلی میں بانس سیکٹر ڈویلپمنٹ کی قومی ورکشاپ میں بانس کی نمائش کا افتتاح
Posted On:
09 MAR 2023 8:09PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لِکھی نے آج نئی دہلی میں بانس سیکٹر ڈویلپمنٹ سے متعلق قومی ورکشاپ میں بانس کی نمائش کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل سکریٹری نے (باغبانی )کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ پریا رنجن اور باغبانی کے کمشنر ، ڈاکٹر پربھات کمار نے اس پروگرام میں تمام 58 اسٹالس کا دورہ کیا ، جس میں ریاستی بانس مشن کے عہدیداروں ، محکمہ خارجہ کے عہدیداروں ،دستکار ، بانس کے ماہرین اور انٹرپرینرز یعنی صنعتکاروں کے ساتھ بات چیت کی گئی۔
اس نمائش میں تریپورہ ، تلنگانہ ، مدھیہ پردیش ، اروناچل پردیش ، منی پور ، اتراکھنڈ ، اتر پردیش ، میگھالیہ ، ہماچل پردیش اور سکم سمیت ریاست کے بانس سے متعلق مشنوں کی شرکت دیکھنے میں آئی۔ بانس اور کین ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ، فینکس فاؤنڈیشن ، نارتھ ایسٹ کین اور بانس ڈویلپمنٹ کونسل جیسے انسٹی ٹیوٹ ، ایم ایس ایم ای کلسٹرز کی فاؤنڈیشن کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس اور موجودہ دور کی کمپنیوں جیسے ایپیٹوم (مٹھا انڈسٹریز) ، بائیوکرافٹ بائیومائز ، بانس انڈیا ، ای ایس ای ایس بائیو ہیلتھ پرائیویٹ لمیٹڈ ، کارنر آرٹ اسٹور اور ایونٹ میں مہاراشٹرا بانس بورڈ ، ہینڈکرافٹ سیکٹریل کونسل اور بانس ایف پی اوز جیسی تنظیموں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔
بانس کے شعبے کے فروغ اور بانس نمائش کی قومی ورکشاپ کا مقصد بانس کی صنعت سے کلیدی متعلقہ فریقوں کو اکٹھا کرنا ہے ، جس میں پالیسی سازوں ، محققین ، صنعت کے ماہرین ، انسٹی ٹیوٹ اور تنظیموں سمیت ہندوستان میں بانس کے شعبے کی موجودہ حالت پر تبادلہ خیال کرنا اور اس کی ترقی کو فروغ دینے کے طریقوں کی نشاندہی کرنا شامل ہے ۔
قومی ورکشاپ ، جو کل منعقد ہوگی ، اس میں 5 تکنیکی اجلاس ہوں گے ، جس میں بانس کی صنعت کے ماہرین کی پریزنٹیشن (پیش کش )کے ساتھ ساتھ بات چیت کا اجلاس بھی شامل ہے۔ شرکا کو میدان میں موجود دوسرے پیشہ ور افراد کے ساتھ نیٹ ورک کرنے اور بانس کی کاشت ، پروسیسنگ اور استعمال میں تازہ ترین رجحانات اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ قومی ورکشاپ میں "بھارت میں بانس کے لئے ویژن یعنی نظریے کے بارے" میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے ، جس میں مرکزی وزیر زراعت ، جناب نریندر سنگھ تومر بھی شرکت کریں گے ۔ توقع ہے کہ ریاست کے وزیر مملکت ، جناب کیلاش چودھری اور محترمہ شوبھا کارندلاجے بھی اس پروگرام میں شریک ہوں گی۔
اس پروگرام کا اہتمام زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت ، انویسٹ انڈیا اور کیرالہ اسٹیٹ بیمبو مشن کے تحت 9 اور 10 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں کیا جارہا ہے۔
****
U.No:2493
ش ح۔ش م۔س ا
(Release ID: 1905494)
Visitor Counter : 115