دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کی وزارت  نے ڈی اے وائی –این آر ایل ایم  کے ایس ایچ جی  کے ذریعہ تیار کئے گئے مصنوعات  کی ڈیزائن سپورٹ   کےلئے این آئی ایف ٹی  کے ساتھ مفاہمت میں توسیع  کی

Posted On: 03 MAR 2023 4:18PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت نے آج "این آئی ایف ٹی " - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی کے ساتھ دین دیال انتیودیا یوجنا - نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن کے سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کے لئے ڈیزائن سپورٹ فراہم کرنے کے لئے اپنی مفاہمت میں  توسیع کی ہے ۔

 

image001HBNA.jpg

 

دیہی ترقی  کی وزارت میں آر ایل ،اڈیشنل سکریٹری ،جناب چرنجیت سنگھ اور این آئی ایف ٹی  کے ڈائیریکٹر جنرل جناب روہت کنسل  نے نئی دہلی میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے اور تبادلہ کیا۔اس موقع پر آر ایل ،ڈائریکٹر جناب راگھویندر پرتاپ سنگھ اور این آئی ایف ٹی  اور دیہی ترقی کی وزارت  کے افسران  بھی موجود تھے۔

image002ZUVK.jpg

 

این آر ایل ایم –ایم او آر ڈی اور این آئی ایف ٹی  کے درمیان 23 اکتوبر 2019 کو ابتدائی طور پر تین سال کے لیے ایک غیر مالیاتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔ 2019 میں کووڈ کی وبائی بیماری کے اثر کی وجہ سے، جو کہ مفاہمت نامے پر دستخط کے فوراً بعد شروع ہوا، این آر ایل ایم /ایس آر ایل ایم  اور این آئی ایف ٹی  کے درمیان مفاہمت نامے کے دائرہ کار کے تحت کچھ زیادہ نہیں کیا جا سکا، تاہم، این آر ایل ایم  نے این آئی ایف ٹی  کی خدمات کو بابا کھڑک سنگھ مارگ، نئی دہلی میں "سرس گیلری" کے  ڈیزائن اور تزئین و آرائش کے لیے استعمال کیا، جو اب 17 دسمبر 2021 سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ایس ایچ جی  مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے کام کر رہی ہے۔ 01-03-2023 کو تزئین و آرائش کے بعد سے سرس گیلری نے1,17,05,240/- روپے کی فروخت کی ہے۔ اس کے علاوہ، این آئی ایف ٹی  کی ٹیم مختلف مواقع کے دوران ایس ایچ جی  کے اراکین کو ان کی مصنوعات کی ڈیزائننگ اور پیکیجنگ کے بارے میں رہنمائی کرنے کے لیے این آر ایل ایم  کے ساتھ منسلک رہی ہے۔

 

 

image003716P.jpg

 

 

پچھلے دو سالوں کے دوران، این آر ایل ایم  نے کئی طریقوں سے ایس ایچ جی  کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں قومی سطح کی  خوردہ دکانیں  جیسے سرس گیلری، ایمازون ، فلپ کارٹ ، میشو  پر ایس ایچ جی  مصنوعات  کی دستیابی ، وزارت کے اپنے مخصوص ای کامرس پلیٹ فارم ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای سرس ڈاٹ ان اور قومی اور ریاستی سطح پر باقاعدہ سرس آجیویکا  میلے بھی شامل ہیں ۔ اس نمائش نے متعدد خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور موجودہ اور جدید ڈیزائن کے مطابق مزید بہتری کی توقع ہے کہ دیہی ایس ایچ جی  کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔

 

 

image004CU6J.jpg

 

 

..................................................................................................................

ش ح۔ ام۔

U-2467


(Release ID: 1905276) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi