الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جناب الکیش کمار شرما نے سی-ایم ای ٹی ، تھریسور میں تیار کردہ آئی او ٹی سینسر مصنوعات کا آغاز کیا
Posted On:
03 MAR 2023 8:57PM by PIB Delhi
مقامی طور پر تیار کردہ آئی او ٹی سینسر حل ہندوستان کو سینسر اور آلات کے عالمی مرکز کے طور پر رکھنے میں مدد کریں گے - جناب الکیش کمار شرما
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری ، جناب الکیش کمار شرما نے تین آئی او ٹی سینسر پر مبنی پروڈکٹس کا آغاز کیا، جس میں "اسمارٹ ڈیجیٹل تھرمومیٹر"، "آئی او ٹی والا ماحولیاتی نگرانی نظام" اور "ملٹی چینل ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم" شامل ہیں، جو آئی آئی او ٹی سینسر میں سی او ای میں سی-ایم ای ٹی کے ذریعہ تیار کئے گئے ہیں۔ ایم ایس مراتا بزنس انجینئرنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کو "ملٹی چینل ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم" کی ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بھی اسی تقریب میں انجام دیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے کی ضروریات اور ملک میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اقدامات پر توجہ دینے کے لیے تحقیق اور ترقی کی اہمیت کا ذکر کیا۔ سینسرز صنعت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اجزاء میں سے ایک ہیں اور تجارتی تیار اجزاء اور آلات تیار کرنے کے لیے آئی او ٹی سینسر پر ترجمتی تحقیق کے ذریعے سی-ایم ای ٹی کی کوششیں حکومت کے آتم نربھرتا مشن کے مطابق ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ آئی او ٹی سینسر حل ہندوستان کو سینسر اور آلات کے عالمی مرکز کے طور پر رکھنے میں مدد کریں گے۔
اسمارٹ شہروں اور ذہین نظام جیسے تصورات کی آمد کے ساتھ، ایسے سینسرز جو انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی ) کے ذریعے دنیا میں کہیں بھی ڈیٹا کا پتہ لگاسکتے ہیں، محسوس کرسکتے ہیں، جواب دے سکتے ہیں اور بھیج سکتے ہیں، نے الیکٹرانکس کی مارکیٹ میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ آئی او ٹی فعال والے سینسر جن کو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے ذریعے دور سے مانیٹر اور کنٹرول کیا جا سکتا ہے، اسمارٹ ڈیوائسز اور سسٹمز کا مرکز ہیں۔ الیکٹرانک ٹیکنالوجی کے لئے مواد کے لئے مرکز (سی-ایم ای ٹی)، تھریسور، حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور آئی ٹی وزارت کے تحت ایک آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ ہندوستان کا ایک اہم ادارہ ہے جو الیکٹرانک مواد، اجزاء اور آلات کی ترقی میں مصروف ہے۔ سی- ایم ای ٹی نے بہت سی دیسی ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں اور انہیں صنعتوں کو تجارتی بنانے کے لیے منتقل کیا ہے۔ ‘‘انٹلی جینٹ آئی او ٹی سینسر میں عمدگی کے مرکز’’ کے پروگرام تحت، سی-ایم ای ٹی نے آئی او ٹی سینسر پر مبنی تین پروڈکٹس تیار کیے ہیں، جن میں ‘‘اسمارٹ ڈیجیٹل تھرمو میٹر’’، ‘‘آئی او ٹی والا ماحولیاتی نگرانی نظام’’ اور ‘‘ملٹی چینل ڈاٹا ایکوزیشن سسٹم’’شامل ہیں۔ یہ پروڈکٹس جنہیں جناب الکیش کمار شرما آئی اے ایس نے آج لانچ کیا ، کے بارے میں توقع ہے کہ وہ ہندوستانی صنعتوں کو دیسی حل کے ساتھ عالمی سینسر مارکیٹ کو تلاش کرنے میں مدد کریں گے۔
محترمہ سنیتا ورما، گروپ کوآرڈینیٹر ایم ای آئی ٹی وائی ، جناب تھاچت راگاش مینن، جنرل منیجر، ایم ایس مراتا بزنس انجینئرنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ، ڈاکٹر بی بی کالے، ڈی جی، سی- ایم ای ٹی ، ڈاکٹر این رگھو، ڈائریکٹر، سی- ایم ای ٹی ، تھریسور اور ڈاکٹر اے سیما، سینئر سائنسداں، سی- ایم ای ٹی ، تھریسور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
************
ش ح ۔ ا ک۔ ع ر
U. No. 2462
(Release ID: 1905261)
Visitor Counter : 139