امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بی آئی ایس ،چھوٹے پیمانے کے یونٹس کے لیے سرٹیفیکیشن/کم از کم مارکنگ چارجز میں 80 فیصد رعایت کی سہولت فراہم کرتاہے
شمال مشرقی ریاستوں میں واقع یونٹس کے لیے سرٹیفیکیشن میں دس فیصد اضافی رعایت جاری رہے گی
بی آئی ایس، اپنی تصدیق شدہ مصنوعات کی مارکیٹ کی نگرانی میں اضافہ کرے گا
بی آئی ایس کے اقدامات کا مقصد صارفین میں معیار کی بیداری کو فروغ دینا ہے: جناب پیوش گوئل
Posted On:
03 MAR 2023 8:51PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل کی رہنمائی میں، بیورو آف انڈین اسٹینڈرز (بی آئی ایس) نے ہندوستان میں مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ جناب گوئل نے بی آئی ایس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں محکمہ امور صارفین کے سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل، بی آئی ایس اور محکمہ صارفین کے امور اور بی آئی ایس کے افسران موجود تھے۔ 3 مارچ 2023 کو مانک بھون، نئی دہلی میں منعقدہ اس میٹنگ میں، جناب گوئل نے بی آئی ایس کو درج ذیل کام کرنے کی ہدایت دی:
- بی آئی ایس ملک میں جانچ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا۔
- یہ صارفین کی حفاظت کے لیے استعمال ہونے والے اجزاء کی اہمیت کی بنیاد پر مصنوعات کی جانچ اور مارکیٹ کی نگرانی کی فریکوئنسی میں اضافہ کرے گا۔ بی آئی ایس کو لیبارٹری معائنہ میں اضافہ کرنا چاہیے۔
- بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز مختلف مصنوعات جیسے پریشر ککر، ہیلمٹ اور دیگر صارفین کی مصنوعات کے لیے مارکیٹ کی نگرانی میں اضافہ کرے گا تاکہ مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور ملک میں معیاری بیداری لائی جا سکے۔
- بی آئی ایس مختلف سرکاری اسکیموں کے پیش نظر معیارات کا نقشہ بنائے گا اور شہریوں میں رسائی بڑھانے اور معیاری بیداری کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے آسان اور مقامی زبانوں میں کتابچے شائع کرے گا۔
- بی آئی ایس نے آنے والے وقتوں میں 663 مصنوعات کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر (کیو سی او ) تجویز کیا ہے۔ اس وقت کیوسی او کے تحت 462 مصنوعات کوشامل کیا گیا ہے۔
- بی آئی ایس ملک میں معیاری بیداری اور ثقافت کو فروغ دینے کی کوششوں میں کالج کے طلباء/این سی سی کیڈٹس/اسکاؤٹس کو شامل کرے گا۔
بی آئی ایس نے چھوٹے پیمانے کے یونٹس کے لیے سرٹیفیکیشن/کم از کم پرنٹنگ چارجز میں 80 فیصد رعایت دی ہے۔ اسی طرح شمال مشرقی ریاستوں میں واقع یونٹوں کے لیے سرٹیفیکیشن میں اضافی 10 فیصد رعایت جاری رہے گی۔
نیزیکم اپریل 2023 سے، ایچ یو آئی ڈی کے ساتھ صرف سونے کے زیورات فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔
جناب گوئل نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہندوستان میں تمام مصنوعات، اعلیٰ ترین معیار اور حفاظتی معیارات پر کھرا اترے۔ یہ اقدامات چھوٹے پیمانے یونٹس ، جانچ کے بنیادی ڈھانچے اور شہریوں میں معیاری تعلیم کو فروغ دیں گے۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-2459
(Release ID: 1905251)
Visitor Counter : 117