امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

اکتیس (31)مارچ 2023کے بعد  ہول مارک شدہ سونے کے زیورات یاسونےکےنوادرات  کی فروخت 6 ہندسوں کے  الفانیومرک(حروف اعداد )  ہول مارک  منفرد شناختی نمبر


(ایچ یو آئی ڈی ) کے بغیر ممنوع ہوگی ہول مارک شدہ  سونے کے زیورات کے معیار کی یقین دہانی کے ساتھ صارفین کے تحفظ اور ان کے اعتماد  میں اضافہ کے لئے پہل کی گئی ہے

صارفین، بی آئی ایف کئیر ایپ میں ‘‘ ویری فائی ایچ یو آئی ڈی ’’ کا استعمال کرتے ہوئے ایچ یو آئی ڈی کے نمبر کے ساتھ ہول مارک شدہ سونے کے زیورات کی اشیاء کی جانچ اور تصدیق کرسکتے ہیں

Posted On: 04 MAR 2023 9:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی معیارات  کے بیور و  (بی آئی ایس ) نے 31 مارچ  2023 کے بعد 6 ہندسوں والی الفا نمرک ہول مارک   منفرد شناختی نمبر ( ایچ یو آئی ڈی ) کے بغیر ہول مارک شدہ سونے کے زیورات یا سونے کی نوادرات کی فروخت کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

آج کی تاریخ تک  چھ ہندسوں  والے  ایچ یو آئی ڈی نشان کے ساتھ جویلرس  کو ایچ یو آئی ڈی کے بغیر چار نشان والے  پرانے  ہول مارک شدہ زیورات کی فروخت کی بھی اجازت تھی۔جویلرس کو  ایک سال 9مہینے سے زیادہ کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ اپنے چار ہندوسوں کے ہول مارک والی اشیا کے اسٹاک کو خالی کرلیں کیونکہ جویلر س کی طرف  سے دو قسم کے ہول مارک والے  زیورات کی   بہ یک وقت فروخت  عام صارف کے ذہن میں الجھن  پیدا کررہی تھی۔

 مشرقی  ، جنوبی اور مغربی خطوں میں منعقدہ میٹنگوں کے ذریعہ بی آئی ایس کی طرف سے اس معاملے پر جویلرس سمیت   تمام اسٹیک ہولڈرس  کے ساتھ  مشاورت  کے کئی دور ہوئے  ۔صارفین کے امور کے محکمے نے  18  جنوری  2023 کو اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ ایک میٹنگ  بھی کی ۔ تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ مناسب مشاورت کے بعد اور موصول ہونے والی آراء کی بنیاد پر  یہ فیصلہ کیا گیا کہ 31  مارچ  2023 کے بعد سونے کے زیورات یا سونے کے نوادرات  کی فروخت   کی جاسکتی  ہے۔ جب تک کہ یہ چھ ہندسوں والے ہول مارک منفرد شناختی نمبر کے ساتھ  نشانزد نہ ہوجائیں ، جوآئی ایس 1417: 2016  میں مذکور ترمیم شدہ  ہندوستانی معیارات کے مطابق ہوگا۔

مزید وضاحت کی گئی ہے کہ صارفین کے حقوق  کے تحفظ  اور معیار کی یقین دہانی کے ساتھ ہول مارک شدہ  سونے کے زیورات کی خریداری کے اعتماد میں اضافے  کے لئے31 مارچ  2023 کے بعد ، چھ ہندسوں والے الفا  نمرک(حروف اعداد ) کے بغیر ہول مارک شدہ سونے کے زیورات   یا سونے کے نوادرات کی فروخت  کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صارفین کے پاس پڑے ہوئے  ہول  مارک شدہ زیورات  کی پرانی اسکیموں کے ساتھ فروخت کی اجازت ہوگی۔ بی آئی ایس رول 2018  کے ، سیکشن  49 کے مطابق اگر صارف کی  طرف سے خریدے گئے ہول مارک شدہ زیورات  پر نشان دکھائی نہیں دیتے یا وہ اشیا معیاری نہیں  ہیں توخریدار  /گاہک معاوضے کا حقدار ہوگا، جو فروخت کی جانے والی ایسی اشیا کےوزن اور  ٹیسٹنگ چارجز   کے لئے خالص  مال کی کمی کی بنیاد پر حساب کئے گئے فرق کا دوگنا ہوگا۔

بی آئی ایس کی طرف سے زیورات کی  ہول مارکنگ کے لئے ہول مارکنگ اسکیم  سال 2000 میں شروع کی گئی تھی ۔تاہم  لازمی ہول مارکنگ کو  23 جون  2021سے  ملک کے 288 اضلاع میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ،جس کے تحت   گولڈ جیولری  اور گولڈ  آر ٹی فیکٹس  آرڈر  ،  2022 کی ہول مارکنگ اور  مورخہ چار مارچ  2022  کو ترمیم کئے گئے ضوابط  کے مطابق یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

فی الحال  تین لاکھ سے زیادہ سونے کی اشیا کو  ہر دن  ایچ یو آئی ڈی کے ساتھ  ہول  مارک  (نشان زد ) کیا جارہا ہے ۔اس وقت   339  اضلاع میں کم از کم ایک  اے ایچ سی ہے ۔

چھ ہندسوں  والے  ہول مارک منفرد  شناختی ( ایچ یو آئی ڈی ) کے  نمبر کے نفاذ سے  پہلے سونے کی زیورات کی ہول مارکنگ   چار لوگو یعنی  بی آئی ایس لوگو ، زیورات  اور ایسائنگ  اور ہول مارکنگ سینٹر کے لوگو کے ساتھ  اشیا کے معیار  پر مشتمل  تھے ۔

چھ ہندسو ں  والے ایچ یوآئی ڈی کو یکم جولائی 2021 کو متعارف کرایا گیا تھا اور تمام اشیا کی ہول مارکنگ  یکم جولائی  2021  کے بعد کی گئی ،جسے صرف ایچ یو آئی ڈی کے ساتھ ہول مارک  کیا جانا ہے۔ ایچ یو آئی ڈی کی شروعات کے بعد ہول مارک   تین نشان  یعنی   بی آئی ایس لو گو   ،اشیا کے معیار اور  چھ ہندسوں  والے الفا نمرک ایچ  یو آئی ڈی پر مشتمل ہے۔ہرہول  مارک شدہ  آرٹیکلز  کا منفرد ایچ یو آئی ڈی نمبر ہوتا ہے ،جسے ٹریس  کیا جاسکتا ہے۔

ایک صارف بی آئی ایس کئیر ایپ میں   ‘‘ ویری فائی  ایچ یو آئی ڈی ’’ کا استعمال کرتے ہوئے ایچ یو آئی ڈی نمبر کے ساتھ   ہول مارک شدہ سونے کے زیورات کی اشیا کی جانچ  اور تصدیق کرسکتا ہے ، جو  اینڈرائڈ  کے ساتھ ساتھ آئی او ایس  دونوں  پر دستیاب ہے۔یہ اُن جیولر س کی معلومات فراہم کرتا ہے ،جنہوں  نے  اس ایپ پراشیا کی ہول مارکنگ کی ہے نیز ان کا رجسٹریشن نمبر ،اشیا کے معیار  ، اشیا کی قسم کے ساتھ  ساتھ  ہول مارکنگ سینٹر کی تفصیلات  بھی فراہم کی  ہےاور اشیا  کی جانچ  اور ہول مارکنگ کی ہے،ان کی  تمام تفصیلات  اس  ایپ پر دستیاب ہوتی ہیں۔اس معلومات کو استعمال کرتے ہوئے ایک عام صارف   خریدے  جانے والی اشیا کی قسم کے ساتھ ساتھ اس کے معیار کی تصدیق  کر سکتا ہے ۔

ایچ یو آئی ڈی  زیورات کی خریداری کی صداقت میں صارفین   کے اعتماد اوربھروسے کو بڑھاتا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-2447



(Release ID: 1905225) Visitor Counter : 164


Read this release in: English