وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع کی امریکن جیوش کمیٹی کے وفد سے ملاقات

Posted On: 07 MAR 2023 8:45PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں، جناب ٹیڈ ڈیچ کی قیادت میں امریکن جیوش کمیٹی (اے جے سی) کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات، گرمجوش اور خوشگوار رہی۔ وزیر دفاع نے کئی برس پہلے امریکہ میں اے جے سی کے ساتھ اپنی پچھلی ملاقات کو یاد کیا اور اے جے سی کی جانب سے ، ملکوں اور کمیونٹیوں کے درمیان رابطے بنانے میں کئے جارہے مثبت کام کی تعریف کی۔

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے بعض دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جیسے کہ دفاعی تعاون میں اضافہ، بالخصوص دفاعی صنعتی تعاون میں اضافہ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ  ہندوستان، زمین کی قیمت، ہنرمند انسانی سرمائے، ایک متحرک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام، ایک بڑی گھریلو مارکیٹ، دفاعی صنعتی راہداریوں میں سرمایہ کاری کے لیے ریاستی حکومتوں کی طرف سے دی گئی مراعات، اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نیز ہندوستان میں دفاعی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے والی حکومتی پالیسیوں کے لحاظ سے واضح فائدے پیش کرتا ہے۔

اے جے سی کے سی ای او، جناب ٹیڈ ڈیچ کے ساتھ، اے جے سی اشیاء پیسیفک انسٹی ٹیوٹ کے صدر جناب روبرڈ ایس پیکار، اے جے سی اور سیاسی امور کے افسر جناب جے سن اسحاق سن اور اے آئی سی ایشا پیسیفک انٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر  محترمہ شیرا لیون برگ بھی موجود تھے۔

*****

U.No.2427

(ش ح - اع - ر ا)  

 


(Release ID: 1905096) Visitor Counter : 101


Read this release in: English