کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے بنگلورو میں 5 جنوری اوشدھی دیوس کے موقع پر نمو فری ڈائلیسس سینٹر اور 100 ویں جن او شدھی کیندر، نمو ڈے کیئر سینٹر اور نمو موبائل صحت دیکھ بھال کے یونٹس کا آغاز کیا
ڈاکٹر منڈاویہ نے نوجوانوں سے جن اوشدھی کیندروں کے فوائد کو عام کرنے کے لیے ’جن اوشدھی متر‘ بننے کی اپیل کی
عام ادویات کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، ملک بھر میں جن اوشدھی دیوس منایا گیا
Posted On:
07 MAR 2023 4:50PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور فرٹیلائزر اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج 5 جنوری اوشدھی دیوس کے موقع پر، کرناٹک کےوزیر اعلی جناب بسواراج بومائی کی موجودگی میں، بنگلورو ساؤتھ میں، نمو فری ڈائلیسس سینٹر اور 100 ویں جنو شدھی کیندر کا آغاز کیا۔ وزیرموصوف نے نمو ڈے کیئر سنٹر کا بھی افتتاح کیا اور 4 نمو موبائل صحت دیکھ بھال کےیونٹس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح، تمام شہریوں کو سستی اور بہتر معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک بھر میں جن اوشدھی کیندر کھولے گئے ہیں۔ ان مراکز سے ہر شہری، خواہ وہ غریب ہو یا امیر، انتہائی سستے داموں ادویات خرید سکتا ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بیماری امیر اور غریب دونوں کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہے لیکن امیر آدمی کسی بھی قیمت پر ادویات خرید سکتا ہے البتہ غریب آدمی ادویات نہ ہونے کی وجہ سے کئی بار علاج کروانے سے قاصر رہتا ہے، تاہم ہماری حکومت، ان مراکز کے ذریعے ہر ایک کو معیاری ادویات کم قیمت فراہم کر رہی ہے۔
جن اوشدھی دیوس ’سستی بھی، اچھی بھی‘ کے نعرے کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اوشدھی کیندروں پر معیاری اور سستی دوائیں دستیاب ہیں۔ غیر سرکاری تنظیمیں اور دیگربہت سے بھی جن اوشدھی کے سفر میں شامل ہوئے ہیں اور آج 9000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر وجود میں ہیں جو کام کر رہےہیں۔ مرکزی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی بہتری کے لیے، جن اوشدھی کیندروں کے فوائد کو عام کرنے کے کی غرض سے’جن اوشدھی متر‘ بنیں۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے بتایا کہ جن اوشدھی کیندر کھولنا بہت آسان ہے اور جو بھی جن اوشدھی کیندر کھولتا ہے اسے 20فیصد کمیشن ملتا ہے۔
مرکزی وزیر نے پچھلے سال کا وہ واقعہ بھی بیان کیا جب وزیر اعظم جن اوشدھی پریوجنا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ ایک خاتون استفادہ کنندہ نے اپنا تجربہ بتایا کہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے، اس کے دو بیٹے ہیں اور اس کا شوہر 15-20 ہزار روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دو تین بیماریوں میں مبتلا ہیں اور تقریباً 5000 روپے صرف دوائیوں پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ جب اسے جن اوشدھی کیندروں کے بارے میں معلوم ہوا اوروہ اس کے فوائد حاصل کرنے لگے، تو اسے صرف 1100 روپے میں ضرورت کی دوائیاں ملنا شروع ہوئیں۔ اس نے محسوس کیا کہ جن اوشدھی کیندر ملنے والی اس دوا کا معیار اور اثر وہی ہے اور وہ اس طرح اس میں سے تقریباً 4000 روپے کی بچت کر سکتی ہے۔
دواسازی کا محکمہ، 7 مارچ 2023 کو جن اوشدھی دیوس منا رہا ہے۔ جن اوشدھی اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، یکم مارچ 2023 سے 7 مارچ 2023 تک مختلف شہروں میں تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سیمینارز، بچوں، خواتین اور این جی اوز کی شرکت، ہیریٹیج واکس اور ہیلتھ کیمپس اور دیگر بہت سی سرگرمیاں جن میں پی ایم بی جے کے، کے مالکان، استفادہ کنندگان، ریاستی/مرکز کےزیر انتظام علاقوں کے عہدیداروں، عوامی نمائندوں، ڈاکٹروں، ہیلتھ ورکرز، نرسوں، فارماسسٹوں، جن اوشدھی متر کے لئےمختلف مقامات پر اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس مہم نے عام ادویات کے استعمال اور جن اوشدھی پریوجنا کے فوائد اور اس کی نمایاں خصوصیات اور کامیابیوں کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے۔
معیاری عام ادویات سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرانے کے مقصد کے ساتھ، پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کو دواسازی کے محکمے، کیمیکل اور کھاد کی وزارت، حکومت ہند نے نومبر 2008 میں شروع کیا تھا۔ 31 جنوری 2023 تک، دکانوں کی تعداد بڑھ کر 9082 ہو گئی ہے۔ پی ایم بی جے پی کے تحت ملک کے 764 اضلاع میں سے 743 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔
یہ اسکیم ملک کے کونے کونے میں لوگوں تک سستی ادویات کی آسانی سے رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ حکومت نے دسمبر 2023 کے آخر تک پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندروں (پی ایم بی جے کیز) کی تعداد 10000 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ (پی ایم بی جے پی) کی مصنوعات کی باسکٹ میں 1759 طرح کی ادویات اور 280 جراحی کے آلات شامل ہیں۔ مزید برآں، نئی ادویات اور نیوٹراسیوٹیکل مصنوعات جیسے پروٹین پاؤڈر، مالٹ پر مبنی فوڈ سپلیمنٹس، پروٹین بار، امیونٹی بار، سینیٹائزر، ماسک، گلوکوومیٹر، آکسیمیٹر وغیرہ بھی لانچ کیے گئے ہیں۔
*****
U.No. 2408
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1904928)
Visitor Counter : 123