کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فی الحال جاری جن اوشدھی دِوس 2023 کا چھٹا دن ‘‘ آؤ جن اوشدھی متر بنیں’’ کے طورپر منایا گیا


ہفتہ بھر کے لئے جن اوشدھی دِوس  2023 کی تقریب کے چھٹے دن  پورے ہندوستان میں فارما کالجوں اوریونیورسٹیز میں پی ایم بی جے پی پر سمینار  اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 06 MAR 2023 6:37PM by PIB Delhi

فی الحال جاری جن اوشدھی دوس  2023 کا چھٹا دن آج ‘‘ آؤ جن اوشدھی متر بنیں ’’ کے طور  پر منایا گیا۔ اس موقع پر جینرک دواؤں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے  ڈجیٹل طورپر مائی گورنمٹنٹ پلیٹ فارم  پر لوگوں کی بڑی تعداد نے   عہدکے طورپر ‘ جن اوشدھی شپتھ’ لی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GF4Q.jpg

فارما کالج  اور یونیورسٹیز  میں   طلبا ء کو دعوت دے کر قومی سطح  پر پورے ہندوستان میں  سمینارس  اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک سمینار نئی دلی میں  پی ایم بی آئی (فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائسزبیورو آف انڈیا ) کے ذریعہ  دلی  انسٹی ٹیوٹ آف  فارما سیوٹیکل سائنسز   اور ریسرچ   میں وائس چانسلر اور ڈی آئی پی ایس اے آر کے ڈائریکٹر کی موجود گی میں  منعقد کیا گیا۔ 6000 سے زیادہ  طلباء / طبی طلباء/ پیرا میڈیکل طلباء ، ان سمیناروں سے براہ راست مستفید ہوئے ، اس لئے کہ ان کے ساتھ پی ایم بی جے پی پر توجہ کے ساتھ   جینرک  دواؤں  کے بارے میں  قیمتی معلومات  کا اشتراک کیا گیا۔طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ و ہ جن اوشدھی کیندرو ں کے کھولنے میں  فعال طورپر شرکت کرکے   انٹر پرینیورئل مساعی  کو انجام دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N24U.jpg

دواسازی کے محکمے نے مختلف شہروں میں  یکم مارچ  2023 سے سات مارچ  2023تک شروع  ہونے والے مختلف  تقریبات  کی منصوبہ سازی کی ہے، جو  جن اوشدھی اسکیم کے بارے میں  بیداری  پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں گی۔

خواتین ،سینئر سٹی زن ، بچوں  کے لئے  اور 9000  کیندروں  ،  اسٹیک ہولڈر س  ، جن اوشدھی متروں  ، ڈاکٹروں  اور عوام  کو  شامل کرکے  مختلف بیداری  پروگراموں  کے انعقاد کے لئے  ہفتہ بھر کی  مختلف   دوسری  تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی  پرییوجنا (پی ایم  بی جے پی ) کے تحت   فارما سیوٹیکلز  اینڈ میڈیکل ڈواسز بیورو آف  انڈیا( پی ایم بی آئی ) جو کہ پی ایم بی جے پی کو نافذکرنے والی ایجنسی ہے، چھٹا جن اوشدھی  دوس  2023 منارہی ہے۔

*************

ش ح۔اک ۔ رم

(07-03-2023)

U-2385

 


(Release ID: 1904819) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi