کامرس اور صنعت کی وزارتہ

امریکی وزیر تجارت،عزت مآب محترمہ جینا ریمنڈو 10-7 مارچ کے درمیان نئی دہلی کا دورہ کریں گی


اس دورے کے دوران ہندوستان - امریکہ کمرشل ڈائیلاگ اور سی ای او فورم کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 06 MAR 2023 9:38PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی دعوت پر امریکی سکریٹری آف کامرس محترمہ جینا ریمنڈو 7-10 مارچ کے درمیان نئی دہلی، ہندوستان کا دورہ کریں گی۔

اس دورے کے دوران، 10 مارچ 2023 کو ہندوستان - امریکہ کمرشل ڈائیلاگ اور سی ای او فورم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے دروازے  کھول سکتے ہیں۔

کمرشل ڈائیلاگ ایک تعاون پر مبنی اقدام ہے جس میں حکومت سے حکومت کی باقاعدہ میٹنگیں شامل ہیں جو نجی شعبے کی میٹنگوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے منعقد کی جاتی ہیں، جس کا مقصد تجارت کو آسان بنانا اور  بہت سےاقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے۔

آخری ہندوستان-امریکہ کمرشل ڈائیلاگ فروری 2019 میں منعقد ہوا تھا۔ تب سے، وبائی امراض اور دیگر عوامل کی وجہ سے اس کا انعقاد نہیں ہوسکا۔ تین سال کے وقفے کے بعد سپلائی چین کی لچک اور تنوع اور نئے ابھرتے ہوئے علاقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسٹریٹجک نقطہ نظر کے ساتھ تجارت سے متعلق مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی تجویز  رکھی گئی ہے۔

اس سے قبل، ہندوستان-امریکہ کے سی ای او فورم کا ہندوستانی وزیر تجارت اور صنعت اور امریکی وزیر تجارت نے 9 نومبر 2022 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعےخوشگوار آغاز کیا تھا جس کے لیے اہم ترجیحات سپلائی چین کی لچک کو بڑھانا، توانائی کی حفاظت کو بڑھانا اور مجموعی طور پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنا , جامع ڈیجیٹل تجارت کو آگے بڑھانا؛ اور وبائی امراض کے بعد کی معاشی بحالی میں، خاص طور پر چھوٹے کاروباروں کے لیے،سہولت فراہم کرنا، تھیں۔

تجارت، کامرس اور اقتصادیات کو ہندوستان-امریکہ کے کثیر جہتی اسٹریٹجک باہمی تعلقات میں ہمیشہ نمایاں  حیثیت حاصل رہی ہے۔ آج دونوں ممالک ایک دوسرے کے اہم تجارتی شراکت دار ہیں۔ ہندوستان امریکہ کے لئے نواں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، جبکہ امریکہ ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور ہندوستان سے درآمدات کرنے والاسب سے بڑا  ملک ہے۔ تجارتی سال 2022 کے دوران اشیا کی دو طرفہ تجارت  کے میدان میں  بہت مضبوط نمو دیکھی گئی، جو کہ 131 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی، اس طرح 2014 (8 سالوں میں) سے دوگنی ہو گئی، جبکہ  اشیا اور خدمات  کے میدان میں کل تجارت 180 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔ امریکہ ہندوستان کے لئے ایف ڈی آئی کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے، اور امریکہ ہندوستان کے لئے سرمایہ کاری کے پانچ سرفہرست مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔

*************

( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(

U. No.2383



(Release ID: 1904783) Visitor Counter : 134


Read this release in: English