وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نےآئی سی اے آر-این آر سی سی ، بیکانیر میں مغربی راجستھان کی مویشی پالنے والی برادری کے ساتھ کھلے مباحثے کا اہتمام کیا


جناب پرشوتم روپالا نے گڈریوں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 05 MAR 2023 6:09PM by PIB Delhi
  1. جناب پرشوتم روپالا نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے عوام پر مبنی گڈ گورننس کا اعلان ہمارے عزم کی روح ہے۔
  2. کھلی بحث کا بنیادی مقصد حصص داروں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا تھا، تاکہ ان کی امنگوں اور مسائل کو عوام پر مرکوز گورننس کے حصے کے طور پر پالیسی سازی میں مؤثر طریقے سے شامل کیا جا سکے۔
  3. اونٹوں، بکریوں اور بھیڑوں کو پالنے والے گڈریوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو سمجھنے کے لیے ایک کھلے مباحثے کا اہتمام کیا گیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CTIZ.jpg

جناب پرشوتم روپالا نے آئی سی اے آر- این آر سی سی ، بیکانیر میں مغربی راجستھان کی گڈریا برادری سے بات چیت کی۔

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے آج آئی سی اے آر- این آر سی سی،بیکانیر، راجستھان میں مغربی راجستھان کی گڈریا برادری کے ساتھ ایک کھلے مباحثے کی میزبانی کی۔ اس تقریب سے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز پودے لگانے اور ’کیمل پروڈکٹ پروسیسنگ یوٹیلائزیشن اینڈ ٹریننگ ونگ‘ کے افتتاح سے ہوا۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر، اونٹوں، بکریوں اور بھیڑوں کو پالنے والی برادریوں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو سمجھنے کے لیے ایک کھلی بحث کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد ایک ایوارڈ تقریب بھی منعقد ہوئی۔ کھلی بحث کا بنیادی مقصد حصص داروں کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنا تھا، تاکہ ان کی امنگوں اور مسائل کو پالیسی سازی میں مؤثر طریقے سے لوگوں پر مرکوز گورننس کے حصے کے طور پر شامل کیا جا سکے۔ اس موقع پر پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037QVX.jpg

جناب پرشوتم روپالا نے مویشی پرور برادری کے ساتھ کھلے مباحثے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم جہاں تک ممکن ہو جائیں گے اور مویشی پروری کے میدان میں سب سے نچلی سطح پر کھڑے خانہ بدوش گڈریا بھائیوں اور بہنوں سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیر اعظم کی طرف سے عوام پر مبنی گڈ گورننس کا اعلان ہمارے عزم کی روح ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QY7E.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UME3.jpg

گڈریا برادریوں کے نمائندوں، ریاستی حکومتوں کے نمائندوں، این جی اوز اور آئی سی اے آر اداروں کے ساتھ ایک روزہ شخصی بات چیت کا اہتمام 27 جنوری 2023 کو حکومت ہند کے ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کی صدارت میں کیا گیا۔ مویشی پروری سیل کی پہلی میٹنگ 2 مارچ 2023 کو جوائنٹ سکریٹری، نیشنل لائیو سٹاک مشن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں مختلف گڈریا برادریوں، این جی اوز اور ریاستی ایجنسیوں کی 18 نمائندگیوں کے مابین تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مویشی پروری اور ڈیری کامحکمہ  ریاستی حکومتوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرے گا تاکہ گڈریا برادریوں کو درپیش چیلنجوں کو کم کیا جاسکے۔ اس میں ریاستی حکومتوں سے گزارش کی گئی کہ وہ گڈریوں کے لیے ریاستی سطح پر شکایت کا ازالہ مرکز قائم کریں۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ، وزارت تعلیم، وزارت برائے خواتین و اطفال اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری سے درخواست کریگا کہ وہ اپنی اسکیموں کی فہرست بھیجیں جن کے تحت گڈریوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے ۔ کچھ نمائندگیوں کا موضوع ریاست کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان نمائندگیوں کو متعلقہ ریاستی حکومتوں کو بھیج دیا جائے تاکہ وہ اس سلسلے میں ضروری کارروائی کریں اور مویشی پروری اورڈیری کے محکمےکو اس سے  مطلع کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006K60S.jpg

چراگاہی،مویشی پروری کی ایک شکل ہے جہاں جانوروں کو چراگاہوں میں چرایا جاتا ہے، تاریخی طور پر یہ کام خانہ بدوش لوگوں کے ذریعے کیاجاتا ہے جو اپنے ریوڑ کے ساتھ نقل مکانی کرتے رہتے ہیں۔ اس میں بھیڑ، بکری، اونٹ، گائے، بھینس، جنگلی بیل اور گدھے کی انواع شامل ہیں۔ حکومت ہند کی  ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت، مختلف اسکیموں پر ایک نوٹ، جس کے تحت گڈریوں کو مدد فراہم کی جا سکتی ہے، تمام ریاستوں کے مویشی پروری کے محکموں کو سرکولیٹ کیا گیا ہے۔ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے ’کسان کریڈٹ کارڈ‘ کی سہولیات کو مویشی پرور برادریوں تک بڑھا دیا ہے۔ پالیسیوں کو فعال کرنے کو ترجیح دینے کے لیے، نیشنل لائیواسٹاک مشن کے جوائنٹ سکریٹری کی نگرانی میں، حکومت ہند کے مویشی پروری اور ڈیری  محکمہ  میں  ایک مویشی پروری سیل تشکیل دیا گیا ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، وزارت داخلہ، قبائلی امور کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور آئی سی اے آر – آئی جی ایف آر آئی ، جھانسی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک نمائندے کو مویشی پروری سیل کے رکن کے طور پر نامزد کریں۔ وزارت نے 2024 میں ہونے والی آئندہ 21 ویں لائیواسٹاک مردم شماری میں گڈریا برادریوں کی تفصیلات کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

گڈریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات کا ہونا  ان سے متعلق کسی بھی منصوبے یا پالیسی کو کامیاب بنانے اور اس پر عمل درآمد کے لیے پیشگی شرط ہے۔ اس کے مطابق، راجستھان، گجرات، کرناٹک، اڑیسہ، آندھرا پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اتر پردیش، سکم، جموں و کشمیر، لداخ اور اروناچل پردیش سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں گڈریا برادریوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ اب تک اتراکھنڈ، راجستھان، لداخ، ہماچل پردیش، کرناٹک، سکم، جموں و کشمیر نے گڈریا برادریوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ ع ن۔

U-2344



(Release ID: 1904482) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi