کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر نے سانتاکروز الیکٹرونکس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ایس ای ای پی زیڈ) کے خصوصی اقتصادی زون ( ایس ای زیڈ ) پرجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ایک نئی ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا
Posted On:
05 MAR 2023 9:16PM by PIB Delhi
تجارت اورصنعت ، ٹیکسٹائلز اورصارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر ، پیوش گوئل نے آج ممبئی کے سانتا کروز الیکٹرونکس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ایس ای ای پی زیڈ) کے مقام پرتعمیر نو سے متعلق پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔
وزیرموصوف نے ایس ای ای پی زیڈ کی نئی ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا ۔ اس نئی ویب سائٹ میں صارفین کے استعمال کے لئے ہرطرح کے سقم سے مبرا دوٹیکنولوجیز کے مابین نقطہ اتصال جیسی اضافی خوبیاں اور خصوصیات شامل کی گئی ہیں ۔ اس ویب سائٹ کے لئے https://www.seepz.gov.in/ پر رسائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U-2339
(Release ID: 1904476)
Visitor Counter : 117